خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 953 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 953

خطابات مریم 953 زریں نصائح حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنه مرکزیہ کی سویڈن میں آمد 2 / اگست 1989 ء کو حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ اپنی انتہائی مصروفیت کے باوجود پہلی مرتبہ سویڈن تشریف لے گئیں۔آپ نے حضرت بانی سلسلہ کا قیام اور دعوی کے موضوع پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے جماعت کی بنیاد رکھی۔آپ کا دعویٰ اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک آپ کا کیا مقام ہے۔آپ نے حضور کے حالات زندگی قدرے تفصیل کے ساتھ نہایت ایمان افروز طور پر بیان فرمائے۔آپ نے فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی آمد کا مقصد تو حید کی طرف بلانا اور نیک فطرت بندوں کو دین واحد پر جمع کرنا تھا۔سو آپ اس مقصد کی پیروی کریں مگر نرمی ، اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔پھر آپ نے نصائح فرمائیں کہ اپنا فرض ادا کریں اور دعاؤں صبر و استقامت اور اپنی اصلاح کر کے اللہ تعالیٰ کا فضل جذب کریں۔اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں ان میں احمدیت کے لئے غیرت کا جذبہ پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی کریں۔(رپورٹ لجنہ سویڈن۔1989ء) ☆