خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 933 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 933

خطابات مریم 933 زریں نصائح دارالذکر لاہور میں خطاب مورخہ 23 اپریل صبح دس بجے حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکز یہ دارالذکر تشریف لائیں جہاں لا ہور شہر کے 52 حلقہ جات کی صدر یں، سیکرٹریان گیارہ قیادتوں کی نگران صدر میں، ناصرات الاحمدیہ کی نگران اور مکرمہ سیدہ بشریٰ بیگم صاحبہ صدر لجنہ لا ہور موجود تھیں۔حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ لا ہور شہر کو احمدیت کی تاریخ میں ہمیشہ ہی بڑا اہم مقام حاصل رہا ہے۔یہاں بانی سلسلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکثر تشریف لاتے رہے۔آپ کے بعد حضرت مصلح موعود بھی متعدد بار یہاں تشریف لائے۔کئی اہم تحریکات یہاں سے اُٹھیں پھر حضرت خلیفۃ امسیح الثالث بھی یہاں تشریف لاتے رہے اور اب حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بھی اس شہر سے گہرا تعلق رکھتے ہیں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودہ بیان کو یاد دلایا کہ جماعت پر آزمائش کا کڑا دور بھی آئے گا اور اس پر آپ نے جماعت کے افراد کو ثابت قدم رہنے اور استقامت دکھانے کی پُر زور تلقین فرمائی۔آپ نے اپنی تقریر میں عہدہ داران کو اس بات کی خصوصی ہدایت فرمائی کہ سب سے پہلے وہ خود کو تربیت کی خاطر نمونہ بنائیں۔ان کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو۔ذاتی توجہ ، محنت اور سچی لگن کے ساتھ دینی کاموں میں حصہ لیں کیونکہ سچی محنت کو خدا تعالیٰ ہرگز ضائع نہیں کرتا۔پھر آپ نے پردہ کی اہمیت بیان فرمائی کہ یہ حکم خداوندی ہے جس کی تعمیل کرنی اور کروانی ہمارا فرض ہے۔ہم سب کے پیش نظر ہمیشہ تو حید باری تعالیٰ اور حقوق العباد کی ادائیگی رہنی چاہئے کہ یہی دین اسلام کے دو بڑے ستون ہیں۔ہر ایک کی ہمدردی کرنا ہمارا شیوہ رہے۔کسی کو ہماری طرف سے کوئی دُکھ اور تکلیف نہ پہنچے۔آمین قیادت اسلامیہ پارک میں خطاب 23 /اپریل 1986ء کو حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکز قیادت اسلامیہ پارک تشریف