خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 932 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 932

خطابات مریم 932 زریں نصائح تشہد ، تعوذ کے بعد فرمایا:۔دورہ جھنگ 1986ء جھنگ والوں نے بلانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن جب خدا تعالیٰ کی رضا ہو اسی وقت کام ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کی توفیق سے آج موقعہ ملا ہے کہ کچھ آپ سے سنا جائے اور کچھ آپ کو سنایا جائے۔بعد ازاں آپ نے سرمہ چشمہ آریہ کا اقتباس پیش کیا۔جس میں حضور علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مذہب کی جڑ خدا شناسی ہے اور درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔مذہب اسلام کی جڑ بھی یہی ہے کہ ہمیں خدا تعالیٰ کی پہچان اور اس کی محبت حاصل ہو۔مکرمہ حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے فرمایا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے اصلاح معاشرہ پر بہت زور دیا ہے اور تاکید فرمائی ہے کہ صلہ رحمی کرو اور قول سدید اختیار کرو۔آپ کا فرض ہے کہ اس طرف توجہ رکھیں۔سادگی کو اپنا شعار بنائیں۔ہم نے اس معاشرہ کو زندہ کرنا ہے جو آج سے چودہ سو سال پہلے کا معاشرہ تھا فرمایا کہ لجنہ کی تنظیم کا یہ کام ہے کہ بچوں کی صحیح تربیت کریں خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کریں اور آپ کے دین کی سر بلندی اور غلبہ کے لئے ہر قسم کی قربانی اور ذلت سہنے کے لئے تیار ہوں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ) ☆