خطابات مریم (جلد دوم) — Page 913
خطابات مریم 913 زریں نصائح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا کریں اور اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا کریں تا کہ آپ کی اولادیں نیک اور دیندار بنیں جس طرح ایک چراغ سے دوسرا چراغ جلتا ہے اس طرح اگلی نسل نے پوری ذمہ داریاں اُٹھانی ہیں پس میری دعا ہے کہ آپ کی گودوں میں پلنے والے بچے قاسم اور طارق کی طرح اور صحابہ کی طرح جماعت کی خدمت کرنے والے اور زندگیاں وقف کرنے والے بنیں اور آپ ایسے مجاہد اپنی گودوں میں پروان چڑھائیں۔آمین یو کے 83-1982ء 12 جون 1983ء کو حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ نے لجنہ یو۔کے کی ممبرات سے اپنے خطاب میں لجنہ اور ناصرات کو قرآن کریم سیکھنے سکھانے کی نصائح فرمائیں اور فرمایا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے ارشادات کے مطابق داعی الی اللہ بنیں اور وہ سارے اوصاف اپنے اندر پیدا کریں جو ایک داعی الی اللہ میں ہونے چاہئیں۔آپ نے فرمایا کہ لجنہ صرف صد رسیکرٹری کا نام نہیں نہ یہ ہے کہ صرف چند بہنوں نے کام کرنا ہے لجنہ آپ سب کا نام ہے آپ سب نے مل کر کام کرنا ہے آپ نے امام وقت کی اطاعت پر بڑا زور دیا اسی طرح جتنے اولی الامر ہیں ان کی اطاعت کی تلقین فرمائی۔آپ نے کہا پیشگوئیوں سے پتہ چلتا ہے کہ اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ ہم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے جب کثیر تعدا دلوگ اسلام کے دامن میں پناہ ڈھونڈیں گے اور اسلام قبول کریں گے تو وہ لوگ بھی تیار ہونے چاہئیں جو ان کی تربیت کر سکیں۔دوسرے ترقی کا معیار یکساں ہونا چاہئیے چندہ کے لحاظ سے قربانی کے لحاظ سے تقویٰ کے لحاظ سے نیز ہر احمدی کو خود اپنی بنیادی تعلیم سے واقفیت ہونی چاہئے۔تا کہ وہ ہر اعتراض کا جواب دے سکے۔آپ کی لجنہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے کام کے لحاظ سے بھی باقی بجنات کے لیے نمونہ ہونا چاہئے ہر احمدی عورت کو سلسلہ کے لیے ایک مفید اور کارآمد وجود بنائیں مل کر کام کرنے کی کوشش کریں۔حلقہ ویسٹ ہل 13 جون 1983ء کو اس حلقہ میں تشریف لائیں سورۃ حشر کی تلاوت کی گئی آپ نے اس