خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 912 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 912

خطابات مریم 912 زریں نصائح اللہ بے نیاز ہے۔نہ وہ کسی کا باپ ہے اور نہ ہی اس کا کوئی باپ ہے اور کوئی اس کی برابری کرنے والا نہیں ہے پس یہی تو حید ہے اور اصل چیز ہے توحید کا قیام۔اب اگر ہم اس کا کوئی شریک ٹھہراتے ہیں تو یہ شرک ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن سب گناہ بخش دیئے جائیں گے سوائے شرک کے۔پس شرک بہت بڑا گناہ ہے جیسے بعض لوگ قبروں پر جا کر دعائیں مانگتے ہیں، چڑھاوے چڑھاتے ہیں ہنتیں مانگتے ہیں کہ اس طرح ہماری مرادیں پوری ہونگی۔سو یہ بہت بڑا گناہ ہے اور یہی شرک ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور سے کچھ مانگا جائے۔ایک فوت شدہ انسان کسی کو کیا دے سکتا ہے جبکہ ہم دن میں پانچ بار تو زبان سے یہ کہتے ہیں کہ اللہ ایک ہے سب قدرت اس کے ہاتھ میں اور پھر شرک بھی کرتے ہیں پس ہمارے قول اور عمل میں تضاد نہیں ہونا چاہئے اور ہمیں ہر وقت یہ دعا کرنی چاہئے کہ ہم اسی وحدہ لاشریک کے آگے سر جھکا ئیں تا کہ اس دنیا کے ساتھ ساتھ ہماری عاقبت بھی سنور جائے۔آمین حلقہ انر پارک روڈ 12 جون 1983 ء سیدہ صدر صاحبہ اس حلقہ میں تشریف لائیں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے بے شک یہ حلقہ چھوٹا ہے لیکن اچھا کام کر رہا ہے سو میں جہاں بھی جاتی ہوں ہر جگہ میرے ذہن میں ایک ہی نقشہ آتا ہے کہ جب حضرت مسیح موعود نے اپنی نبوت کا اعلان کیا تو آپ اکیلے تھے دوستوں اور رشتہ داروں نے بھی ساتھ نہ دیا۔لیکن بعد میں آپ کو ایسے غمخوار ملے جن کی مثال نہیں ملتی اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ کی آواز دنیا کے ہر کونے اور خطے میں گونج رہی ہے۔مجھے وہ وقت بھی یاد آ رہا ہے جبکہ میں 1955ء میں حضرت مصلح موعود کے ساتھ یہاں آئی تھی اس وقت یہاں تین یا چار عورتیں تھیں آج خدا کے فضل سے کافی بڑی لجنہ قائم ہے لجنہ کے کئی حلقے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ عورتوں کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ گھروں میں اسلامی ماحول قائم کریں اور بچوں کے اندر مذہب سے محبت پیدا کریں۔