خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 868 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 868

خطابات مریم 868 پیغامات پھر بیرون ممالک میں رہنے والی خواتین کو اپنے بچوں کی اعلیٰ تربیت کرنے کی طرف بہت توجہ کرنی چاہئے ان کے دلوں میں مذہب سے محبت اللہ تعالیٰ سے محبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کے ارشادات پر عمل کرنے کا شوق ان کے دلوں میں پیدا کریں تا وہ سچے عاشق رسول بنیں اور جماعت احمدیہ کے قربانی دینے والے عظیم کارکن۔وہاں جماعت ابھی ابتدائی حالت میں ہے لیکن ایک دن وہ آنے والا ہے جب سارا کا سارا ملک اسلام لے آئے گا اس وقت لوگ آپ میں سے جنہوں نے قربانیاں دی ہوں گی ان پر سلامتیاں بھیجیں گے ان کے نام ہمیشہ تاریخ احمدیت میں زندہ رہیں گے لیکن جوست اور پیچھے رہنے والے یا تعاون نہ کرنے والے ہیں ان کی نسلیں پچھتائیں گی۔پس قومی ترقی کے لئے سب سے بڑی اور ضروری چیز اتحاد اور تعاون با ہمی ہے کسی صورت میں یہ اتحادٹوٹنے نہ پائے۔قومی اور مذہبی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر محبت کے ساتھ ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے ہوئے اپنے امام ایدہ اللہ تعالیٰ کی قیادت میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں حتی کہ وہ دن آ جائے جس کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ