خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 867 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 867

خطابات مریم 867 پیغامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ کینیڈا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آج آپ کا پہلا اجتماع ہے اور کینیڈا کی ہر لجنہ سے بہنیں اس موقع پر آئی ہوں گی اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شمولیت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا اجتماع کامیاب کرے اور اس کے حقیقی مقصد کو پورا کرنے والا ہو۔اس ملک میں اس وقت آپ کی تعداد بہت کم ہے مگر قرآن مجید کی اس آیت کو کبھی نہ بھولیں کہ تھوڑے ہی بہتوں پر غالب آتے رہے ہیں اس زمانہ میں غلبہ اسلام کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا گیا ہے آج سے تیرہ سوسال قبل جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت پا کر جماعت کی بنیاد رکھی آپ بالکل اکیلے تھے۔لیکن ابھی جماعت کے قیام کو ایک صدی ختم نہیں ہوئی کہ دنیا کے ہر براعظم میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں کتنا بڑا نشان ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا۔جب اللہ تعالیٰ انعام کرتا ہے تو انسانوں پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد کرتا ہے اور وہ ذمہ داریاں ہیں خلیفہ وقت اور اس کے مقرر کردہ کارکنوں کی مکمل اطاعت، نظام سے گہری وابستگی اور اطاعت اور جو تعلیم ہم پیش کرتے ہیں یعنی قرآن مجید اس کے مطابق اپنا نمونہ۔آج دنیا عیسائیت سے بیزار ہو چکی ہے اس کو صرف اسلام کی آغوش میں پناہ مل سکتی ہے لیکن قرآن پڑھنے کے بعد اگر ہم میں سے کسی کا نمونہ اسلام کی تعلیم کے خلاف ان کو نظر آئے تو یہ امران کے اسلام کے نزدیک آنے میں روک بنے گا۔آپ میں سے ہر ایک نمائندہ ہے جماعت احمد یہ اور لجنہ کا وہاں اس لئے جائزہ لیں کہ آپ اور آپ کی بچیاں اسلامی تعلیم کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔سب سے بڑی شکایت باہر ملکوں میں جانے والی بہنوں سے یہ ہوتی ہے کہ وہ پردہ چھوڑ دیتی ہیں۔یہ طریق غلط ہے اگر ہم قرآن کو ایک مکمل ہدایت نامہ سمجھتی ہیں اور اسکے احکام اللہ نے ہماری بھلائی اور بہتری کے لئے نازل فرمائے ہیں تو اُسی حکم پر کیسے ایک ملک میں عمل ہو سکتا ہے اور دوسرے میں نہیں وہ تو دنیا کے ہر ملک کے ہونے والوں کے لئے یکساں قابل عمل ہے۔