خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 794 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 794

خطابات مریم 794 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ جرمنی 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے سالانہ جلسہ میں شرکت کر رہی ہوں۔جلسہ سالانہ کی بنیا د حضرت مسیح موعود نے 1891ء میں ڈالی اور جہاں بھی اور جس ملک میں جلسہ سالانہ منعقد ہوگا وہ دراصل اس کا ہی ظل ہو گا۔اس پہلے جلسے میں صرف 75 اشخاص شامل ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج چھوٹی چھوٹی جگہوں پر بھی اس سے زیادہ تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں کیا یہ حضرت مسیح موعود کی صداقت کی دلیل نہیں کہ اس نے اپنے مسیح سے وعدہ کیا تھا يَنْصُرُكَ رِجالٌ نُوحى إِلَيْهِمُ مِنَ السَّمَاءِ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔جلسہ سالانہ کی بنیا د رکھنے سے بھی پہلے 1883ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مخاطب کر کے فرمایا تھا۔”دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔( تذکرہ صفحہ 238) پس آپ سب کا بھاری تعداد میں جمع ہونا حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ کی ہدایت کا ایک زبر دست ثبوت ہے اب تو عنقریب جماعت کے قیام پر سو سال پورے ہونے والے ہیں اور جرمنی کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے جماعت کی تعداد کا ہر فرد اپنے ساتھ بہت ذمہ داریاں لاتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوسورۃ النصر میں اسی طرف توجہ دلائی گئی تھی کہ اب فوج در فوج لوگ اسلام میں داخل ہوں گے آپ استغفار پڑھتے رہیں