خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 787 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 787

خطابات مریم 787 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ کیپ ٹاؤن 1988ء ممبرات لجنہ کیپ ٹاؤن۔جنوبی افریقہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا خط ملا کہ آپ اپنا دوسرا سالانہ اجتماع 13 دسمبر کو منعقد کر رہی ہیں۔بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور ایسے کام اور فیصلے کرنے کی توفیق ملے جو انسانیت کے لئے بے حد مفید ہوں۔اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے مغربی افریقہ کے دوملکوں نائیجریا اور گھانا کا دورہ کرنے کی توفیق ملی ماشاء اللہ۔ہر دو ممالک میں بہت بڑی جماعتیں اور قربانی دینے والی بہنیں ہیں۔لیکن تریبت کے لحاظ سے ابھی بہت کمی ہے گو عہدہ دار اس کے لئے بہت محنت کر رہی ہیں۔پس آپ کو میں توجہ دلاتی ہوں کہ آپ بھی اپنی بچیوں کی خصوصی تربیت قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق کریں۔جو ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمارا عمل اس کے مطابق ہونا چاہئے ہمارانمونہ وہی ہو جو ہم بیان کرتے ہیں ہمارے قول و فعل میں فرق نہ ہو۔تب آپ کی دعوت الی اللہ انشاءاللہ کامیاب ہوگی۔تربیت کے لئے علم ضروری ہے جب تک ان کو یہ معلوم نہ ہو کہ قرآن مجید کیا تعلیم دیتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس بات کے متعلق کیا ارشاد ہے وہ عمل نہیں کریں گی۔پس مکمل دینی تعلیم دیں تربیت کریں تا کہ بچیاں جب بڑی ہوں جماعتی ذمے داریوں کو اُٹھا سکیں اور آپ سے بہتر اٹھا سکیں۔یہ آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جو آپ نے پوری کرنی ہے۔سب بہنوں کو میرا محبت بھر اسلام پہنچے۔میں آپ کے لئے دعا کرتی ہوں آپ بھی مجھے دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ