خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 786 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 786

خطابات مریم 786 پیغامات سکیں گی۔ماؤں پر تو بہت زیادہ ذمہ داری ہے اس ملک میں رہتے ہوئے اپنے بچوں کو ان برائیوں سے محفوظ رکھیں۔جو ان ممالک میں پائی جاتی ہیں ان کے دلوں میں مذہب کی محبت پیدا کریں اللہ تعالیٰ سے پیار کریں دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جذبہ پیدا کریں۔یہ ماں ہی ہے جو بچہ کو نیک بناتی ہے یہ ماں ہی ہے جو بچہ کو بگاڑتی ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ہر عورت کوشش کرے کہ وہ خود بھی نمونہ بنے اور بچوں کی بھی اعلیٰ تربیت کرے۔اسی طرح حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بار بار جماعت کو ہدا ئیتیں دے رہے ہیں آپ کی ہدا یتوں پر عمل کریں۔اللہ تعالیٰ اس ملک میں دین حق کو جلد تر پھیلا دے آمین۔والسلام آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 2-8-88