خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 782 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 782

خطابات مریم 782 پیغامات پیغام برائے مرکزی سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ بھارت 1988ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا۔میری بہت ہی پیاری بچیو! السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر صاحبہ کی خواہش کے مطابق میں آپ کے اجتماع کے لئے ایک مختصر سا پیغام ریکارڈ کروا کر بھجوا رہی ہوں۔میری دعا ہے کہ آپ کا اجتماع بہت کامیاب اور بابرکت ہو۔الحمد لله ، انشاء اللہ تعالیٰ آپ چند ماہ میں نئی صدی میں داخل ہوں گی جو اپنے ساتھ آپ کے لئے بہت عظیم ذمہ داریاں لا رہی ہے۔ہر تقریب میں جانے اور اس میں شمولیت کے لئے ہر ایک کا دل چاہتا ہے کہ وہ اچھے کپڑے پہنے۔اپنے کو سجائے ، کوئی زیور پہنے، سونے کا نہیں تو موتیوں کا ہی ہو۔تمہارے لئے بھی یہ تقریب جو 23 / مارچ 1989 ء سے شروع ہونے والی ہے ایک ایسی عظیم تقریب ہے کہ تم سج بن کر اس میں شامل ہو۔مگر میری یہ مراد نہیں کہ تم اچھے اچھے کپڑے سلوانے شروع کر دو بلکہ اُس لباس کو پہننے کی تیاری کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں بیان فرماتا ہے کہ وَلِبَاسُ التَّقْوى ذَلِكَ خَيْر - تقویٰ کا لباس سب سے اچھا لباس ہے۔تقویٰ کے معنی کیا ہیں؟ تقوی کہتے ہیں ہر بُری بات سے بچنے کو۔جب انسان بُری باتوں سے بیچنے لگ جائے اور اُن کے قریب جانے سے بچے تو پھر اُس کا قدم نیکیوں کی طرف اُٹھنے لگتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں دنیا کی بھلائی کے لئے پیدا کیا ہے۔اس لئے تم نے اپنے آپ کو دنیا کے لئے نمونہ بنانا ہے۔تم نے اچھے اخلاق کا زیور پہننا ہے اور بُری باتوں کو تم نے چھوڑ دینا ہے۔سچ تمہارا شعار ہو۔جھوٹ سے تمہیں نفرت ہو تم اتنی دیانت دار ہو کہ انتہائی مجبوری میں بھی کسی کی کوئی چیز بغیر اس کی اجازت کے نہ استعمال کرو۔بددیانتی کا تصور بھی نہ کرسکتی ہو۔ہر ایک کی بھلائی کا سوچتی ہو کسی کو تکلیف دینا تم برداشت ہی نہ کر سکو۔ہر ایک سے مسکراتے چہرے