خطابات مریم (جلد دوم) — Page 761
خطابات مریم 761 پیغامات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ساتھ حضرت ابراہیم پر بھی بھیجتے ہیں بلکہ آج دنیا میں حضرت ابراہیم ہی کی نسل دنیا کے زیادہ حصے پر پھیلی ہوئی ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کا دشمن فرعون کتنی زبر دست طاقت رکھتا تھا مگر اس کے ظلم کے نتیجہ سے کس طرح بچایا گیا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی کو نجات دی۔بے شک بظاہر آپ کے دشمنوں کو صلیب پر چڑھادیا مگر کوئی کہ سکتا ہے آپ نا کام ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو مرنے نہیں دیا، آپ صلیب سے اتارے گئے ، کشمیر گئے، اپنی تعلیم کو پھیلایا اور ایک لمبی عمر پا کر وفات پائی اور آج آپ کے ماننے والے ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور پھر سب سے بڑھ کر نصرت الہی کا نمونہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتا ہے اس کی مثال کہیں نظر نہیں آتی۔کیوں صرف اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے كَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِی کہ اللہ تعالیٰ کا یہ مقصد ہے کہ میں اور میرے رسول ہمیشہ غالب آئیں گے۔اگر ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے اور اس زمانہ کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے مطابق حضرت مسیح موعود کو بھیجا ہے تو ہمیں اس یقین پر قائم رہنا چاہئے کہ فتح احمدیت کی ہوگی اور غلبہ احمد بیت کو حاصل ہوگا۔احمدیت کے مستقبل کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔”اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برھان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نا مراد رکھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔۔۔۔۔یاد رکھو! کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے کوئی بھی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اُترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولا د مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان