خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 760 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 760

خطابات مریم 760 پیغامات پیغام برائے سالانہ جلسہ لجنات اما ء اللہ امریکہ 1987ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ میری عزیز بہنو ممبرات لجنات اما ء اللہ امریکہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه الحمد للہ کہ آپ کا سالانہ کنوینشن منعقد ہو رہا ہے جس میں اس مختصر پیغام کے ذریعہ شرکت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا یہ کنوینشن مبارک کرے اور اس کے اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج ظاہر ہوں۔میری بہنو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے قیام پرستانوے سال گزر چکے ہیں گو امریکہ میں احمدیت کی بازگشت حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ہی پہنچ چکی تھی۔لیکن با قاعدہ جماعت کا قیام 1920 ء میں ہوا۔الحمد للہ اب ایک مضبوط جماعت قائم ہو چکی ہے۔کئی مشن ہاؤس ہیں۔گوا مریکہ کے وسیع ملک کے لحاظ سے احمدیوں کی تعداد بہت ہی کم آٹے میں نمک کے برابر ہے بلکہ اس سے بھی کم لیکن جب ہم مذاہب عالم کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصُّبِرِينَ ( سورة البقره: 250) بڑی شان سے پورا ہوتا نظر آتا ہے۔ترجمہ : بہت سی چھوٹی جماعتیں اللہ کے حکم سے بڑی جماعتوں پر غالب آچکی ہیں اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ اگر تم تمام مذاہب کی تاریخ پر نظر ڈالو تو کہیں بھی مذہب کی فتح طاقت کے زور پر نہیں ہو گی۔یہی نظارہ نظر آتا ہے کہ تھوڑوں کو بہتوں پر غلبہ حاصل ہوا اور ہاں شرط صبر کی ہے۔تکلیفوں سے گھبرانا نہیں۔حضرت نوح کا زمانہ دیکھ لیں۔اللہ تعالیٰ کی مدد حضرت نوح کو حاصل ہوئی یا آپ کے مخالفوں کو۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وہ شہرت حاصل ہوئی کہ دنیا کے ہر کونے سے مسلمان