خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 748 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 748

خطابات مریم 748 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ گیمبیا 1986ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میری پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا جلسہ سالانہ منعقد ہونے والا ہے۔اللہ تعالیٰ تمام بہنوں کو اس میں شامل ہونے اور اس سے برکت حاصل کرنے کی توفیق دے۔جلسہ چاہے آپ کے ملک میں ہو یا کہیں اور۔اس کا مقصد وہی ہے جو مرکزی جلسہ سالانہ کا ہوتا ہے۔جس کی ابتدا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے ہوئی۔اس کا مقصد احمدیوں کی تربیت، باہمی ملاقات، بھائی چارہ اور محبت پیدا کرنا ہوتا ہے۔ایک دوسرے کو نیکی کے راستہ پر گامزن ہونے کی ترغیب دینا ہے۔تمام اچھی چیزیں جو بتائی جاتی ہیں ان پر عمل کرنا۔ہمیشہ سچائی کے راستہ پر چلیں۔آپ کے قدم بالکل نہ ڈگمگائیں خدا کے اس وعدے کو ہمیشہ یاد رکھیں جو حضرت مسیح موعود کے ساتھ فرمایا۔دنیا میں ایک نذیر آیا۔پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور۔بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔( تذکرہ صفحہ 238) یہ حقیقت یقیناً پوری ہوگی اور ہورہی ہے۔ہمیں ہر حال میں خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا ہے اور اپنی کمزوریوں کو دور کر کے بچے خادم بننا ہے۔آئیں ہم انسانیت سے پیار کرنا سیکھیں اور ان میں سے نہ ہوں جو دوسروں پر ظلم کرتے ہیں ہم آپس میں اتحاد قائم کریں۔خدا کے لئے سب کچھ قربان کرنا سیکھیں اور خدا کے لئے تمام مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا سیکھیں۔اس خدا نے ہم پر بہت فضل فرمائے اور سچائی کو پھیلانے کی توفیق دی۔