خطابات مریم (جلد دوم) — Page 723
خطابات مریم 723 پیغامات خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے۔(روحانی خزائن جلد 10 اسلامی اصول کی فلاسفی صفحہ 325 نیا ایڈیشن) اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم میں سے کتنی ہیں جو اپنے کو لجنہ اماءاللہ کی ایک ممبر کہلانے کا تو دعویٰ کرتی ہیں لیکن جو قربانی اسلام ان سے طلب کرتا ہے اس معیار قربانی پر پوری نہیں اترتیں۔ہمیں اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی پوری پوری فرمانبردار ہیں یا نہیں۔اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کا پیمانہ بھی خود قرآن مجید نے بیان فرمایا ہے۔فرماتا ہے۔مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ اَطَاعَ اللَّهَ ترجمہ : جو رسول کی اطاعت کرے تو سمجھو کہ اس نے اللہ کی اطاعت کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔زندگی کے ہر شعبہ میں آپ نے کامل راہ نمائی فرمائی ہے اور جو آپ کی مکمل فرمانبرداری کرتا ہے وہ بے شک حقیقی طور پر کہہ سکتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا مطیع وفرمانبردار ہوں۔پس اپنی زندگیاں ان راہوں کے مطابق گزار دوں جن راہوں پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود چل کر تمہارے لئے روشن اور نمایاں کر دی ہیں۔ہزاروں سلام اور درود اس پاک ہستی پر حقیقت یہ ہے کہ شه لولاک نعمت لاتے تو اس دنیا سے ہم اندھے ہی جاتے پس روحانی بینائی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ قرآن مجید کو پڑھنا سمجھنا اور اُس پر عمل کرنا ہے اور جن بُرائیوں سے قرآن نے روکا جن پر عمل کرنے کی وجہ سے پہلی قوموں پر عذاب نازل ہوا ان سے بچنا جن نیکیوں کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور جن کو کرنے سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے ان کا کرنا ہی ہمارا مقصد زندگی ہونا چاہئے۔کسی وقت بھی اللہ تعالیٰ کی یاد سے ہمارے دل خالی نہ ہوں۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ (منافقون: 10) ترجمہ: اے مومنو! تم کو تمہارے مال اور تمہاری اولادیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۔