خطابات مریم (جلد دوم) — Page 708
خطابات مریم 708 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ ناروے 1984ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میری پیاری بچیو نا صرات الاحمدیہ ناروے السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی سیکرٹری صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ آپ کا اجتماع 20 مئی کو منعقد ہو رہا ہے اس مختصر پیغام کے ذریعہ اس میں شرکت کر رہی ہوں۔پیاری بچیو! آپ کسی ملک میں رہیں اس بات کو نہ بھولیں کہ آپ احمدی مسلمان بچیاں ہیں۔درخت اپنے پھل اور پھولوں سے پہچانا جاتا ہے اور ا یک انسان اپنے اعلیٰ اخلاق سے۔آپ کے علم ، آپ کے عمل ، آپ کے اخلاق سے دنیا کو جماعت احمدیہ کی صداقت کا علم ہونا چاہئے۔آپ کو دیکھ کر وہ غور کرنے پر مجبور ہوں کہ یہ پیارے پیارے بچے جو اپنے رب سے محبت کرنے والے ہیں۔جو خدا تعالیٰ کے دوسرے بندوں سے اچھا سلوک کرنے والے ہوں۔جس جماعت کے ہیں ہم اس کو سمجھنے اور اس پر غور کرنے کی کوشش کریں۔پس آپ کو جو سکھایا جائے وہ سیکھیں اس کے لئے محنت کریں اور اس کے مطابق عمل کریں۔مثلاً آپ کو نماز پڑھنی سکھائی جاتی ہے آپ باقاعدگی سے نماز پڑھا کریں۔آپ کو سکھایا جاتا ہے سچ بولیں کسی کو دھو کے نہ دیں تو آپ اس پر عمل بھی کریں اور وہاں کے رہنے والے بچوں کی نقل نہ کریں۔ان کا دین اور ہے اور آپ کا دین اور ہے اور آپ نے ان باتوں پر عمل کرنا ہے جو اسلام نے بتائی ہیں اور ان کو چھوڑنا ہے جس سے اسلام نے روکا ہے آپ کی تنظیم کا نام ناصرات الاحمدیہ ہے۔یعنی احمدیت کی مدد کرنے والی۔جب تک بچپن سے آپ اپنے آپ کو تیار نہیں کریں گی بڑی ہو کر مدد کرنے والی نہیں بن سکتیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔بہت دعا کیا کریں اللہ تعالیٰ آپ کو کچی احمدی بچیاں بنائے۔اُردو میں ہی پیغام بھجوا دیا ہے۔اگر بچیاں اُردو مجھتی ہیں تو اردو میں سنادیں ورنہ وہاں کی زبان میں ترجمہ کر دیں۔آپ نے ایک