خطابات مریم (جلد دوم) — Page 700
خطابات مریم 700 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ بھارت 1983ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری ناصرات الاحمدیہ ! السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ نے اپنے اجتماع کے لئے مجھ سے پیغام مانگا ہے۔آپ ناصرات ہیں۔ناصرہ کے معنی مدد کرنے والی۔کس کی؟ آپ نے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے کہ آپ نے دین کے کاموں میں جماعت کی مدد گار بنا ہے۔ہر انسان کا دکھ درد دور کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے۔مسلمان کی تعریف ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں بیان کی ہے کہ اس کے نہ ہاتھ سے کسی کو تکلیف پہنچے نہ زبان سے۔جماعت کے کاموں میں مددگار بننے کی مشق بچپن سے آپ نے کرنی ہے۔باقاعدگی سے اپنے اجلاسوں میں وقت کی پابندی سے آئیں۔جو سکھایا جائے محنت سے سیکھیں۔اس پر عمل کریں۔عمر کے ساتھ ساتھ ناظرہ قرآن کریم پھر ترجمہ سے قرآن مجید پڑھنا سیکھیں۔کیونکہ ترجمہ سیکھنے کے بغیر آپ عمل نہیں کر سکتیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حقیقی رنگ میں ناصرات الاحمدیہ بنائے۔آمین خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ