خطابات مریم (جلد دوم) — Page 699
خطابات مریم 699 پیغامات طرح گزار رہی ہیں جس کی تعلیم حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشتی نوح میں دی ہے۔جلسہ کرنے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ چند تقریریں ہو جائیں بلکہ یہ بھی ہے کہ آپ سب غور کریں کہ ہم میں کیا نقائص پائے جاتے ہیں اور وہ کس طرح دور کئے جا سکتے ہیں۔ہم اپنی اصلاح کس طرح کر سکتے ہیں۔اپنے بچوں کی تربیت کس طرح کر سکتی ہیں۔ان سب امور پر غور کریں ان پر تقاریر ہوں ایک لائحہ عمل بنایا جائے اور اس کے مطابق عمل کریں تا آپ کی انگلی نسل موجودہ نسل سے زیادہ قربانی دینے والی ہو۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ