خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 686 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 686

خطابات مریم 686 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ فرینکفرٹ جرمنی 1982ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ۔فرینکفرٹ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی طرف سے پیغام اور اپنے اجتماع کی تاریخ کا علم کل صدر صاحبہ مغربی جرمنی کے خط سے ہوا۔پیغام بھجوا رہی ہوں خدا کرے وقت پر مل جائے کیونکہ ڈاک بعض دفعہ وقت پر نہیں ملتی ذرا وقت سے پہلے لکھا کریں۔پرسوں انشاء اللہ مرکزی اجتماع بھی شروع ہو رہا ہے۔آپ کو اپنے اجتماع کا انعقاد مبارک ہو لجنہ ترقی کرے اور جماعت بھی۔اس دفعہ تو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ بھی ہوا ہے۔بہنوں کو حضور کی نصائح سننے کا موقعہ ملا ہو گا۔خدا کرے آپ ان سب پر عمل کریں اجتماع پر سب سے ضروری بات تو گزشتہ سال کے کاموں سے اس سال کے کاموں کا موازنہ ہے کہ آپ نے سال رواں میں کتنی ترقی کی مالی لحاظ سے ، تعداد کے لحاظ سے تعلیم کے لحاظ سے، تبلیغ کے لحاظ سے اور تربیت کے لحاظ سے اور آئندہ سال کا پروگرام بنا ئیں انہیں امور کی روشنی میں۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے سپین میں بجنات کے متعلق جو ہدایات دی ہیں ان پر عمل کروانا آپ کا سب سے اولین فرض ہے۔آپ میں سے ہر عورت اس ملک میں جماعت کی نمائندہ ہے۔اگر آپ کا عمل قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق نہیں ہوگا تو آپ کا وجود احمدیت کی ترقی کی راہ میں روک ہوگا۔آپ میں سے ہر ایک کا علم اتنا ہونا چاہئے کہ وہ تبلیغ کر سکے اپنے دائرہ ملاقات میں۔اگر نہیں ہے تو اپنی کتب پڑھیں اور لجنہ ان کی دینی تعلیم کا انتظام کرے پھر عمل قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق ہونا چاہئے کہ جن کو تبلیغ کی جائے وہ یہ نہ کہیں کہ یہ کہتی کچھ ہیں کرتی کچھ ہیں۔پردہ کی پابند ہوں۔اعلیٰ اخلاق کی مالک ہوں اور سب سے بڑھ کر اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں اس ملک میں رہتے ہوئے ان کو قرآن پڑھائیں اُردو سکھائیں اور عمر کے مطابق دینی تعلیم دیں۔ایسا نہ ہو کہ آپ