خطابات مریم (جلد دوم) — Page 685
خطابات مریم ہیں۔685 پیغامات اللہ تعالیٰ جلد وہ دن لائے جب ساری دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہو جائے اور اسلام کا جھنڈا ہر جگہ لہرانے لگے اس کے لئے بہت ضرورت ہے قربانیوں کی۔اپنے جذبات کی ، اپنے مال کو اپنی اولاد کی ان کو وقف کر کے اور پوری کوشش کی اللہ تعالیٰ ان میں برکت ڈالے کہ آپ کا خود اسلام کے احکام پر عمل ہو اور آپ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ ہو۔آپ اور آپ کے بچے غرضیکہ احمد یہ جماعت کا ہر فرد عملی تفسیر ہو قرآن مجید کی۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ