خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 662 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 662

خطابات مریم 662 پیغامات پیغام برائے دوسرا سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ناروے 1982ء اس پیغام میں حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے دعاؤں کے بعد تحریر فرمایا کہ جماعت احمدیہ کے افراد دنیا کے کسی کونے میں ہوں ان سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ اسلام کا غلبہ ہو، تو حید کا قیام ہو اور سب دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن تلے آ جائے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہماری پوری پوری کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارے قول و فعل اور ہمارے کردار کامل توحید کا اعلان کر رہے ہوں۔ہمارے قول وفعل میں کوئی تضاد نہ ہو ہمارا بھروسہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ پر ہو۔ہماری زندگی کی راہیں قرآن مجید کی عظیم تعلیم کے مطابق ہوں ہمارے عمل میں اُسوہ حسنہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جھلک ہو۔آپ نے فرمایا۔اس ملک میں رہتے ہوئے بہت بھاری ذمہ داری آپ پر اپنی نئی نسل کی تربیت کی ہے کہ وہ آج کی مادہ پرست دنیا کی رنگینیوں میں نہ ڈوب جائیں۔بلکہ ان میں خدا تعالیٰ کا خوف ہو ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو ان کے دل میں حضرت اقدس اور آپ کے خلفاء کی محبت ہو وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے ہوں۔اگر آپ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی تربیت ان اُصولوں پر کریں تو بہت خدمت جماعت کی آپ انجام دیں گی ورنہ ایک نسل بھی بھٹک گئی تو انہیں سیدھے راستے پر لانا بہت مشکل ہو جائے گا آخر پر آپ نے فرمایا بہت دعا کریں خود بھی اللہ تعالیٰ آپ کو صراط مستقیم پر قائم رکھے اور دعا کی عادت ڈالیں اپنے بچوں کو ابھی سے تارت حقیقی سے آپ کا اور ان کا تعلق قائم ہو۔“ (الفضل 13 اکتوبر 1982ء)