خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 658 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 658

خطابات مریم 658 پیغامات پیغام برائے چوتھا سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ گی آنا میری بہنو ! گی آنا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مکرمی محتر می جناب محمد اسلم صاحب قریشی کے ذریعہ معلوم ہوا کہ آپ کا سالانہ اجتماع اور دستکاری کی نمائش 28 فروری 1982 ء کو منعقد ہو رہی ہے۔ان کی خواہش پر اس پیغام کے ذریعہ آپ کے اس اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں۔ہماری بہنیں دنیا کے کسی حصہ میں بھی آباد ہوں ان کا ایک ہی کام ہے تو حید باری تعالیٰ کا قیام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی اشاعت جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو معبوث فرمایا تھا۔ہم منہ سے تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں لیکن ہمیں خصوصاً عورتوں کو ہر وقت اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے کہ کیا ہمارا عمل ہمارے قول کے مطابق ہے۔اس میں کوئی تضاد تو نہیں ہماری زندگیاں ہر قسم کی شرک و بدعت سے پاک ہونی چاہئیں اور قرآن مجید کے متعلق کسی نے حضرت عائشہ سے پوچھا تھا کہ آپ کے اخلاق کے متعلق کچھ بتا ئیں تو آپ نے فرمایا تھا کانَ خُلُقُهُ القُرآن یعنی قرآن مجید کی جو تعلیم آپ دنیا کو دیتے تھے اس پر خود بھی عمل تھا۔کوئی تضاد آپ کی تعلیم اور آپ کے عمل میں نہ تھا۔قرآن مجید کی عملی تفسیر آپ نے اپنی زندگی کے ہر فعل سے پیش فرما دی۔پس میری بہنو آپ کا سب سے بڑا فرض یہی ہے کہ آپ خود قرآن پڑھیں اور اس کا ترجمہ سیکھیں تفسیر سیکھیں تا آپ اس پر عمل بھی کر سکیں جب آپ خود عمل کریں گی تو آپ کے بچے بھی آپ کی نقل کریں گے اور اس طرح ایک چراغ سے دوسرا چراغ جلتا رہے گا۔حضرت خلیفة المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کئی سال سے جماعت کو غلبہ اسلام کی