خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 634 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 634

خطابات مریم 634 پیغامات سویڈن کی ممبرات لجنہ اماءاللہ کو اجتماع کے موقع پر ممبرات لجنہ اماءاللہ سویڈن ! پیغام 1977ء السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے یہ معلوم ہو کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ اس سال سویڈن کی لجنہ اماءاللہ اپنا پہلا اجتماع منعقد کر رہی ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ سکنڈے نیوین ممالک میں جن میں سے سویڈن بھی ایک ملک ہے اسلام کا پیغام جماعت احمدیہ کے ذریعہ پہنچا اور جماعتوں کے قیام کے بعد لجنہ کا قیام بھی ان ملکوں میں ہوا۔جو ظاہر کرتا ہے کہ احمدی خواتین خواہ کسی ملک میں ہوں انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔آپ کی صدر صاحبہ کو اللہ تعالیٰ نے پہلے ڈنمارک اور پھر مغربی جرمنی میں قابل قدرخدمات بجالانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔آج سے 86 سال قبل جب حضرت مرزا غلام احمد نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تو لوگوں نے آپ کی شدید مخالفت کی۔آپ کے مشن میں روڑے اٹکائے گئے۔آپ کی ہنسی اُڑائی گئی اور دنیا نے سمجھا کہ چند دن کے بعد ہی آپ کا کام اور نام تمام دنیا سے مٹ جائے گا۔لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کو الہا ما بتایا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہ کیا۔لیکن خدا اُسے قبول کرے گا وو اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 1 براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ 665 حاشیہ در حاشیہ) پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشارت دی۔خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا۔‘‘ ( تذکرہ صفحہ 112)