خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 633 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 633

خطابات مریم 633 "سنو تم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے۔وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظل تھے۔سو تم قرآن کو مذ ہبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو۔ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔“ پیغامات (روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحہ 26 نیا ایڈیشن) اس سلسلہ میں نیشنل لجنہ اماءاللہ امریکہ کو ایک قدم ضرور اٹھانا چاہئے کہ لجنہ اماءاللہ امریکہ کی عہد یداران اور شاخوں کی صدر کم از کم ایسی خواتین منتخب ہونی چاہئیں جو اسلام کے اُصولوں چلنے والی ہوں اور خود دوسری خواتین کے لئے نمونہ ہوں۔یہ ضروری نہیں کہ ایک عورت اچھی تقریر کرتی ہے اس لئے وہ کسی شاخ کی صدر مقرر ہو۔بلکہ اس لئے اس کا انتخاب کیا جائے کہ وہ اس حلقہ کی باقی خواتین کے لئے نمونہ ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی تو فیق عطا فرمائے اور اس کی محبت کو ہم پاسکیں۔خاکسار سیده مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 10-6-77