خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 623 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 623

خطابات مریم 623 پیغامات جرمنی کے دوسرے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر پیغام لجنہ اماءاللہ جرمنی کی ممبرات پیاری بہنو! السلام علیکم بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ آپ کی صدر کی طرف سے آمدہ اطلاع سے یہ جان کر مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ آپ سالانہ اجتماع 10 جولا ئی 1976 ء کو منعقد کر رہی ہیں۔میری دلی دعا ہے کہ یہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا اور آپ کی مساعی سے احمدیت پھیلے۔پیاری بہنو! فرانکفرٹ ایک نہایت اہم مقام پر واقع ہے یورپ کے بہت سے رستے اس میں سے ہو کر گزرتے ہیں۔یورپ میں سفر کرتے ہوئے لوگ اس میں سے گزرتے ہیں یا یہاں پر تھوڑی دیر قیام کرتے ہیں۔آپ لوگوں کو یہ موقع حاصل ہے کہ ان لوگوں تک احمدیت کا پیغام پہنچا ئیں۔آپ لوگ ان سے ذاتی طور پر رابطہ قائم کر کے اسلام اور احمدیت کے بارے میں لٹریچر ان تک پہنچا سکتی ہیں۔اگر ہماری فرانکفرٹ کی بہنیں اسلام کی تبلیغ کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو پوری طرح محسوس کریں تو وہ ملک میں ایک روحانی انقلاب لا سکتی ہیں۔لیکن سب سے پہلے انہیں اپنی زندگی کو بدلنا ہوگا۔اگر ان کا اخلاق مثالی ہو گا تو لوگ خود بخود ان کی طرف مائل ہوں گے اگر ان کے اعمال و افعال میں قرآنی احکام کی جھلک ہوگی تو ان کے ملنے والے لازماً ان کی طرف اور اسلام کی طرف جھکیں گے۔آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح و مہدی موعود کا مقصد اسلام کو دوبارہ بحال کرنا اور شریعت کو نافذ کرنا ہے۔وہ اس لئے آئے تھے کہ مسلمانوں اور باقی بنی نوع انسان کو اسلام کی آغوش میں لے آئیں۔مسلمان اسلام اور شریعت سے دور ہو گئے تھے ان کی آمد کا واحد مقصد یہی تھا کہ ان مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونک دیں۔اُنہوں نے یہ مشن کامیابی سے نبھایا اب