خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 616 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 616

خطابات مریم 616 پیغامات کنری ( ضلع تھر پارکر ) کے سالانہ اجتماع پر پیغام میری عزیر بہنو! بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمُ السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ آپ کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس تقریب کو بہت کامیاب اور بابرکت کرے اور اس کے ذریعہ آپ سب بہنوں میں باہمی محبت، اتحاد اور تعاون بڑھے۔اجتماعوں کی سب سے بڑی غرض تربیت ہوتی ہے۔ان چھوٹے چھوٹے اجتماعوں میں عہدیداران کو اور بچیوں کو نظام کے ماتحت کام کرنے ، وقت کی پابندی اور اپنی مجلس میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا سبق سکھانا چاہئے۔بچیوں کو بجائے ادھر اُدھر پھرنے کے ماؤں کو اپنے ساتھ بٹھانا چاہئے تاکہ ان کے کان میں نیکی کی باتیں پڑیں۔اگر ہر شہر میں لجنات اپنے اجتماعوں میں بہنوں کی تربیت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ہم ضبط اور تنظیم کا عظیم الشان مظاہرہ نہ کرسکیں۔اسلام صرف اعتقادات کا نام نہیں۔بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہم حقیقی مسلمان تبھی کہلا سکتے ہیں جبکہ زندگی کے ہر شعبہ میں اسلامی اقدار اور روایات پر عامل ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی توفیق عطا فرمائے کہ ہم شاہراہ غلبہ اسلام پر اپنے امام کی اطاعت کرتے ہوئے آگے ہی آگے نکلتے چلے جائیں۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ مرکزیہ