خطابات مریم (جلد دوم) — Page 615
خطابات مریم 615 پیغامات ” لجنہ اماءاللہ۔سیرالیون کے سالانہ اجتماع پر پیغام مجھے یہ علم ہوا ہے کہ آپ کا سالانہ اجتماع عنقریب ہورہا ہے۔خدا کرے کہ کامیاب ہو اور غیر مسلموں کی توجہ کا مرکز بنے۔1922ء میں حضرت مصلح موعود نے لجنہ اماء اللہ کا آغاز فرمایا۔اس مقصد کے پیش نظر کہ عورتیں بھی مردوں کے ساتھ ساتھ اسلام پھیلانے کی کوشش کریں اور اسی مقصد کو سامنے رکھ کر اس کے قیام کے ساتھ ہی تمام پروگرام بنایا گیا تا کہ احمدیت پھیلے اور لوگ حقیقی اسلام سے روشناس ہوں۔آپ کے ذمے بہت کام ہیں۔آپ کا فرض ہے کہ اپنے ماہانہ وسالا نہ جلسوں میں غور وفکر کریں۔ورنہ آپ احمدیت کی ترقی میں کس طرح حصہ لے سکتی ہیں۔اس کے لئے چند ایک باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے سب سے پہلی اور ضروری بات اپنے امیر جماعت کی اطاعت کرنا ہے۔کیونکہ وہ آپ کے ملک میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے نمائندہ ہیں۔امیر جماعت کی فرمانبرداری حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہے۔اس کے علاوہ درج ذیل دوسری باتوں پر عمل کریں۔(1) ماہانہ اجلاسوں میں با قاعدہ شرکت کریں۔خواہ آپ کو ذاتی کتنا ہی ضروری کام کیوں نہ ہو۔(2) عہدیداران کو جماعتی ترقی و بہتری کے لئے مفید مشورے دیں۔(3) احمد یہ لٹریچر کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔آپ کو اسلام کا مکمل نمونہ ہونا چاہئے۔کیونکہ اگر آپ کے قول اور عمل میں تضاد ہوگا تو آپ کی تبلیغ کچھ اثر نہ کرے گی۔اگر چہ کتنی ہی اچھی طرح کی گئی ہو۔علاوہ ازیں مستقبل کے لئے سب سے اہم کام آپ کا اپنے بچوں کی اسلامی ماحول میں پرورش کرنا ہے۔تا کہ وہ بڑے ہو کر اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھ سکیں۔جسمانی طور پر میں آپ سے بہت دور ہوں۔لیکن میرا دل اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ مرکزیہ۔1974ء