خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 575 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 575

خطابات مریم 575 خطابات سب سے اہم بات کا ذکر کہیں نہیں ہوتا کہ ان دوروں کا کیا اثر ہوا۔آپ مربی صاحبان یا خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی مقتدر شخصیات کو مدعو کریں اور بتائیں کہ اس شعبہ میں اصلاح کی ضرورت ہے اہم باتوں کی طرف ان کو توجہ دلائیں۔عورتوں کو اس کی تلقین کریں۔حضرت مسیح موعود کی بعثت کا اصل مقصد ہی یہ تھا کہ يُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَة ( تذکره صفحه : 55) یعنی ایسی پاک جماعت کی بنیاد ڈالنا جو اسلام اور سنت محمدیہ کی پیروی کرنے والی ہو۔اس کام کو جاری رکھنے کیلئے اور لوگوں کی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے خلافت کے نظام کو جاری کیا گیا۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی جد و جہد میں اتنے فعال ہوں کہ جماعت کے لیے کارآمد پرزہ بن سکیں۔آپ نے فرمایا حضرت مصلح موعود کا ارشاد ہے کہ روحانی نظام جسمانی نظام کے تابع ہوتا ہے جب کوئی بیماری پھیلتی ہے تو اس سے تمام گاؤں یا شہر متاثر ہوتا ہے اور بعض اوقات وبا کے خلاف قوت مدافعت کے لیے ٹیکے لگائے جاتے ہیں اسی طرح روحانی و بائیں چاروں طرف پھیلی ہوئی ہیں ان سے بچتے ہوئے ہمارے قدم آگے بڑھنے چاہئیں عہد یدار تر بیت پر زور دیں اور محنت کے ساتھ ساتھ دعاؤں پر بھی زور دیں صرف سمجھا نا ہی کافی نہیں بار بار نصیحت کریں۔پیار سے سمجھا ئیں مسلسل کوشش کریں۔تربیت کے بارہ میں حضور کے خطبات آتے ہیں نماز عبادات اور تربیت پر حضور انور لگا تار خطبات دے رہے ہیں ہر عورت کو حضور کے خطبات سننے چاہئیں جب تک آپ سنیں گی نہیں عمل کیسے کریں گی۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1991ء)