خطابات مریم (جلد دوم) — Page 531
خطابات مریم 531 خطابات تقریب سنگ بنیا د دفتر لجنہ اماء اللہ مقامی ربوہ تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے فرمایا :۔خدا کا احسان اور اس کا فضل ہے کہ احمدیت کی نئی صدی شروع ہونے کے ساتھ خدا خوشیوں پر خوشیاں دکھا رہا ہے بے شک ظاہری صورت میں ہم کو روشنیاں کرنے کی اجازت نہیں ملی لیکن جو روشنیاں ہمارے دلوں میں ہیں ان کو نہ بجھنے دیں وہ جلتی رہیں گی تو آپ سارے معاشرے کو روشن کرتی چلی جائیں گی۔آج خدا نے ہمیں توفیق عطا فرمائی ہے کہ لجنہ ربوہ کے دفتر کی بنیاد رکھی گئی ہے میں سب بہنوں کو ربوہ کی صدر صاحبہ اور تمام ممبرات ربوہ کو مبارک باد دیتی ہوں اللہ تعالیٰ ان کو اس کی تکمیل ہوتی دکھائے اور اس میں زیادہ سے زیادہ محنت و قربانی سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہر چیز کی ابتداء پیج سے ہوتی ہے لجنہ کی بنیا د 1922ء میں رکھی گئی آج لجنہ خدا کے فضل سے بہت ترقی کر چکی ہے اور دنیا کے بہت سارے ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔ہم سلام کرتی ہیں ان تمام خواتین کو جنہوں نے اس کی داغ بیل ڈالی۔حضرت اماں جان نصرت جہاں بیگم صاحبہ سے لے کر ان چودہ خواتین کو جن پر مجلس عاملہ مشتمل تھی۔پھر جو ان کے بعد آئیں اور ہمیں خدا توفیق دیتا چلا جائے کہ خدا کی رضا کی خاطر ہم کسی قربانی میں کوتا ہی نہ کریں۔اس کے بعد حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے خلافت سے وابستگی اور اس کی اہمیت واضح کی اور اس صدی میں احمدی خواتین پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔بچوں کی تربیت پر زور دیا قرآن کریم پڑھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی تاکید کی۔(ماہنامہ مصباح جون 1989ء)