خطابات مریم (جلد دوم) — Page 530
خطابات مریم 530 خطابات مگر اس تبدیلی کا اقرار کریں۔اس وقت تو ہماری ساری دنیا سے روحانی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔اور نئی صدی شروع ہونے والی ہے پس کوشش کریں اور کرتی چلی جائیں کہ ہم اپنی اصلاح کریں اور اپنے بچوں کی اصلاح کریں۔اپنی روایات اور اقدار چھوڑ کر دوسروں کی نقل نہ کریں صداقت ہمارے ساتھ ہے لیکن اللہ تعالی کے فضل کو جذب کرنے کے لیے ہمارے اعمال ہمارے دعوی کے مطابق ہونے چاہیے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے خطبات سنیں۔اور اپنی اپنی لجنہ میں کوشش کریں۔کہ کوئی بہن اس سے محروم نہ رہے۔پھر ان پر عمل کرنے کی تاکید کریں۔خاص طور پر نئی نسل کی تربیت کی طرف بہت توجہ کریں۔ہمت نہ ہاریں۔ان کے دلوں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کریں۔اس کے لیے خود نمونہ دکھانا پڑے گا۔قربانی دینی ہوگی۔تب آپ کے بچے آپ کے نقش قدم پر چلیں گے۔اسلام کی شکل کو بدلنے نہ دیں۔اس کے احکام پر خود چلیں اور سب کے لیے نمونہ بنیں۔انشاء اللہ اگلی صدی ہمارے لیے خوشیاں لائے گی۔ترقیات اور کامیابیوں کی۔شعبہ تربیت کو چاہیے کہ حضور کے خطبات کے اقتباسات پمفلٹ کی صورت میں شائع کریں:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس اقتباس پر اپنی تقریر ختم کرتی ہوں آپ فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لیے اور اپنی قدرت دکھانے کے لیے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن و صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا وے۔۔۔جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشگوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے۔اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا“۔(روحانی خزائن جلد 3 ، ازالہ اوہام صفحہ 562) ” وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے۔دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لیے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔“ اے اللہ تو ایسا ہی کر۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 563) (ازرپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ )