خطابات مریم (جلد دوم) — Page 510
خطابات مریم 510 خطابات ان کے وہ نتائج نکال جو ہماری خواہش اور تیری مرضی نکالنا چاہتی ہے اور دعا کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اے خدا تو آئندہ بھی ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم پہلے سے زیادہ پیار کے ساتھ تیرے حضور قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں۔آج اس موقعہ پر جبکہ احمدیت پر ایک صدی ختم ہو نیوالی ہے ہمیں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کو یا درکھنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کی زیادہ سے زیادہ حمد کریں۔اس کے احسانات پر زیادہ سے زیادہ اس کا شکر کریں۔اور آئندہ صدی کے لیے اپنی اصلاح کا عزم کریں۔اور ویسا بننے کا عزم کریں۔جو مہدی علیہ السلام کی بعثت کی غرض تھی۔اور اس مقصد کے لیے متواتر دعائیں کرتے چلے جائیں۔سب سے بڑھ کر اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد کریں اور آپ کے سر اس کے آگے شکر سے جھکے رہیں۔کہ اس نے آپ کو احمدیت قبول کر نیکی سعادت عطا فرمائی یا احمدی گھرانوں میں پیدا کیا اور اس جماعت میں شامل فرمایا جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورۃ جمعہ میں یوں فرمایا تھا۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِيْنَ - وَّاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوبِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ ۖ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيم (سورة الجمعة : 3 تا 5) ترجمہ: وہی خدا ہے جسے ایک ان پڑھ قوم کی طرف اسی میں سے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا ( جو باوجود ان پڑھ ہونے کے ) ان کو خدا کے احکام سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے گو وہ اس سے پہلے بڑی بھول میں تھے۔اور ان کے سوا ایک دوسری قوم میں بھی وہ اس کو بھیجے گا جو ابھی تک ان سے ملی نہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔اور اللہ بڑا فضل والا ہے۔“ احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ سے صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ یہ آخرین ط ط کون ہیں تو آپ نے سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا۔لَوْ كَانَ الإِيْمَانَ مُعَلَّقاً بالثّرِيَّا لَنَالَهُ رُجُلٌ أَوْ رِجَالٌ مِنْ فَارِسَ ( بخاری کتاب الجمعه )