خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 508 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 508

خطابات مریم 508 خطابات تعدا د کوئی چیز نہیں اصل چیز ایمان ہے۔یقین کے ساتھ کام کریں۔آپس میں اتفاق و اتحاد پیدا کریں۔لڑائی جھگڑوں میں اپنی طاقت ضائع کرنے کی بجائے اسے دشمنوں کے خلاف تبلیغ میں صرف کریں۔آپ کی آج کی کمزوریاں خدانخواستہ آئندہ نسل کو نہ لے ڈو ہیں۔جرات ہمت سے کام لیں۔احمدیت کا برملا اظہار کریں۔بلکہ اپنے بہترین نمونہ کے ذریعہ دوسروں کو تبلیغ کریں۔حسن سلوک ، نیک عمل اور ہمدردی سے آپ دوسروں کے دل جیت سکتی ہیں آئندہ نسل کی طرف بھر پور توجہ دیں کیونکہ ہمیشہ وہی قوم ترقی کر سکتی ہے جس کی آئندہ نسل پچھلے لوگوں کی جگہ لینے کیلئے تیار ہو۔خدائی بشارات ضرور پوری ہونگی۔آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور خلوص نیت سے کام کرتی چلی جائیں۔(از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1988ء)۔۔۔۔۔۔W