خطابات مریم (جلد دوم) — Page 499
خطابات مریم 499 خطابات حضرت سیدہ صدر صاحبه لجند مرکز یہ کا دورہ ضلع میانوالی مورخہ 26،25 نومبر 1987ء " تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا کہ ” عہد یداران سے تو ضلعی اجلاسوں میں ملاقات ہو جاتی تھی لیکن جلسہ سالانہ اور اجتماعات منعقد نہ ہو سکنے کی وجہ سے خواتین سے براہِ راست ملاقات کا موقعہ نہیں مل سکا۔اسلئے دورہ کا پروگرام بنایا گیا۔آپ نے فرمایا کہ گومیانوالی میں جماعت کی تعداد کم ہے لیکن آپ خود کو کمزور نہ سمجھیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے وعدہ فرمایا ہے کہ ابھی تیسری صدی بھی پوری نہیں ہوگی کہ جماعت احمدیہ کو غلبہ حاصل ہو جائیگا۔قرآن کریم میں بھی ارشاد موجود ہے کہ :۔كَمُ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً (البقرة: 240) پھر فرمایا یا درکھیں کہ جب کوئی بیج بویا جائے تو درخت بنے تک اُسے بہت محنت اور توجہ درکار ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود نے بیج بویا تھا اور اُس کی آبیاری فرمائی۔اب قدرت ثانیہ ہمارے درمیان موجود ہے۔پھر آپ نے حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی جماعتی اہم مصروفیات بیان فرما ئیں۔جس کے بعد خواتین کو تلقین فرمائی کہ آپ مخالفت کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتی چلی جائیں۔ایک خاتوں بھی کسی نیکی کا بیج ڈالیگی تو وہ ایک وقت میں تناور درخت بن سکتا ہے۔کام کرنا صرف صدر اور سیکرٹری ہی کی ذمہ داری نہیں اس کے لئے ممبرات کا تعاون بھی ضرور ہے۔اگر کہیں کوئی ممبر کمزوری دکھائے گی تو اس سے لجنہ کو نقصان ہوگا۔اور جب لجنہ کو نقصان ہو تو جماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔آپ اپنے لیے اور پوری جماعت کیلئے خدا تعالیٰ سے طاقت اور قوت کی دعائیں کریں کہ وہ آپ کی تعداد کی کمی کو ترقی میں بدل دے۔آپ نے خواتین کو اپنے بچوں کی صحیح رنگ میں تربیت کر نیکی طرف توجہ دلائی تا آئندہ