خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 451 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 451

خطابات مریم 451 خطابات کو تو اس وقت تک چین نہیں آنا چاہئے جب تک آپ تک خلیفہ وقت کے تازہ ارشادات نہ پہنچ جائیں۔آپ بھی دوسری مجالس کی طرح ٹیسٹس کی لائبریری اور مرکز سے رابطہ قائم کر کے کیسٹ منگوائیں۔حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے فرمایا کہ اپنے اندر فرض کا احساس پیدا کریں جس تیزی سے ہمارے خلیفہ قدم اٹھا ر ہے ہیں اسی تیزی سے آپ بھی قدم آگے بڑھائیں آپ کی سستی کی خبریں اگر خلیفہ وقت تک پہنچیں تو وہ آپ کیلئے کس قدر تکلیف کا باعث ہونگی حضرت مسیح موعود نے سیالکوٹ کو اپنا دوسرا وطن کہا تھا اس ضلع کا اتنا پیچھے رہ جانا بڑے شرم کا مقام ہے۔حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے اس امر پر خوشی کا اظہار فرمایا کہ جلسہ میں عہد یداران کا جوان طبقہ زیادہ نظر آ رہا ہے اور اس عمر میں ہمت کے ساتھ ساتھ جذ بہ بھی زیادہ ہوتا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم آئندہ ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لیے نئی نسل کو تیار کریں آپ نے فرمایا کہ میں امید کرتی ہوں کہ میرا آنا یہاں بیکا ر ثابت نہیں ہو گا اور جب میں آئندہ یہاں آؤں گی تو مجالس کی کارکردگی کو بہت بہتر محسوس کرونگی خدا کی تقدیر جب مجھے دوبارہ آپ کے پاس لائے تو خدا کرے آپ بہت حد تک اپنی اصلاح کر چکی ہوں خدا کی تقدیر سے دنیاوی تدابیر ہرگز نہیں ٹکرا سکتیں۔دشمن لاکھ تدابیر کرے آپ اپنا کام جاری رکھیں جب تک ساری دنیا اسلام قبول نہیں کر لیتی آپ کا مشن ختم نہیں ہوگا۔پھر آپ نے دیہات میں ہونے والی بد رسومات اور بدعات کا ذکر کرتے ہوئے اس سے اجتناب کی تلقین فرمائی اور ہدایت فرمائی کہ آپ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کریں احمدی گھرانوں میں بدعات کا مکمل خاتمہ کرنے کی کوشش کریں تا وہ ہمارے پاؤں کی زنجیریں نہ بن سکیں اور خدانخواستہ ہماری ترقی کی راہ میں حائل نہ ہو جائیں کوئی ایسی برائی ہمارے درمیان جنم نہ لے جو جڑ پکڑ جائے۔آپ گھر جا کر اپنی تعلیم کو واضح کریں کہ ہم نے یہ کام کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا۔آخر میں آپ نے رپورٹ اور چندہ جات باقاعدگی کے ساتھ مرکز بھجوانے اور مرکز سے مسلسل رابطہ رکھنے کی طرف توجہ دلائی پھر اجتماعی دعا کے بعد اجلاس ختم ہوا۔(رپورٹ لجنہ سیالکوٹ )