خطابات مریم (جلد دوم) — Page 443
خطابات مریم 443 خطابات جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ ٹھہریں گے۔وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر ایک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک ان میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی۔اس رب جلیل نے یہی چاہا وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ہر ایک طاقت اور قدرت اسی کو ہے۔۔یہ آیت قرآن مجید کی جو آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ آپ نے خدا کے پیار میں، خدا کی فرمانبرداری میں اور رسول کی فرمانبرداری میں ہر ایک رشتہ داری کو پیچھے رکھنا ہے۔اپنے جذبات کو پیچھے رکھنا ہے۔اپنے دوستوں کو پیچھے رکھنا ہے وہ چیز جو آپ کو محبوب ہے اس کو پیچھے رکھنا ہے۔مقدم صرف خدا ہونا چاہئے مقدم صرف ہمارا رب ہونا چاہئے جس نے ہمیں پیدا کیا اور پھر ہمیں عظیم الشان نعمت عطا کی یعنی یہ دین حق۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ آتے تو گہرے گڑھوں اور تاریکیوں میں ہم بھٹکتے پھر رہے ہوتے اور پھر آپ کے فرزند جلیل جس کی بشارت دی گئی تھی تشریف نہ لاتے تو ہمارا کیا حال ہوتا ؟ تصور سے ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اس نعمت کا شکر ہم نے اپنے عمل سے کرنا ہے اور عمل یہی کہ خدا کا شکر ہم نے اپنے عمل سے کرنا ہے اور عمل یہی کہ خدا اور خدا کے رسول کے اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تعلیم کے مطابق اپنے اندر انقلاب بر پا کرنا ہے۔امام وقت کے کہنے پر چلیں اور کوئی شکایت ہماری آپ کو دکھ پہنچانے والی نہ ہو۔کتنے درد سے آپ نے لکھا ہے اپنے خط میں کہ خدا کرے یہ شکایات غلط ہوں۔شکایت جب کی جاتی ہے تو اکثر صحیح ہوتی ہے اس سے پیشتر آپ فرماتے ہیں کہ یہ بُرائیاں پھیلیں جہاں جہاں جن لجنات کی یہ رپورٹیں ملی ہیں ان کی بیخ کنی کرنی ہماری لجنہ کی عہدہ داروں کا کام ہے۔پس میری بہنو! مایوس نہ ہو۔اس قا در خدا پر یقین رکھیں جس نے ہمیں پیدا کیا۔کیا کبھی اُس نے اپنے پیاروں کو ضائع کیا؟ کیا حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے میں آپ کے ماننے والوں کو طوفان سے محفوظ نہیں رکھا ؟ کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کو زندہ جاوید نہیں بنا دیا۔کیا حضرت موسی علیہ السلام اور