خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 436 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 436

خطابات مریم 436 خطابات بچنے کی راہ کی طرف راہبری کرتا ہوں“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 8 ) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے بھی ایک کشتی کا ڈھانچہ تیار کیا کہ جو اس کشتی میں سوار ہو کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اس کشتی میں سوار ہو جائے لیکن ہر سواری کا ٹکٹ یا پاس ہوتا ہے اس کشتی میں داخل ہونے کے لئے بھی ایک پاس آپ نے جاری کیا تھا وہ پاس کیا تھا آپ کے اپنے الفاظ میں سنئے۔واضح رہے کہ صرف زبان سے بیعت کا اقرار کرنا کچھ چیز نہیں ہے جب تک دل کی عزیمت سے اس پر پورا پورا عمل نہ ہو۔(روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه 10) خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا انقلاب آوے اور وہ تم سے ایک موت مانگتا ہے جس کے بعد وہ تمہیں زندہ کرے گا تم آپس میں جلد صلح کرو اور اپنے بھائیوں کے گناہ بخشو کیونکہ شریر ہے وہ انسان کہ جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں اپنی نفسانیت ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو اور باہمی ناراضگی جانے دو اور سچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلیل کرو تاتم بخشے جاؤ“۔(روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحہ 12) پھر آپ فرماتے ہیں :۔” جو شخص جھوٹ اور فریب کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے اور آخرت کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے جو شخص در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم نہیں رکھتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جو شخص پورے طور پر ہر ایک بدی سے اور ہر ایک بدعملی سے یعنی شراب سے اور قمار بازی سے بدنظری سے اور خیانت سے رشوت سے اور ہر ایک نا جائز تصرف سے تو بہ نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جو شخص پنجگانہ نماز کا التزام نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے جو شخص دعا میں لگا نہیں رہتا اور انکسار سے خدا کو یاد نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جوشخص بدرفیق کو نہیں چھوڑتا جو اس پر بداثر ڈالتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جو شخص اپنے