خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 416 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 416

خطابات مریم 416 خطابات خرچی کی عادت پیدا کرتی ہے وہی رقم چندوں میں خرچ ہو، بیوی بچوں پر خرچ ہو۔طالب علم اس عادت کی وجہ سے پڑھائی کی طرف توجہ نہیں کرتے جس پر ان کے مستقبل کا انحصار ہوتا ہے۔فیشن کی اندھی تقلید موجودہ زمانہ کی ایک برائی فیشن کی اندھی تقلید ہے۔فیشن کے پیچھے آنکھ بند کر کے چلنے سے اسراف کی عادت پڑتی ہے جس سے اسلام نے منع فرمایا ہے۔اسلام نے جہاں بخل سے منع کیا ہے وہاں اسراف سے بھی منع فرمایا ہے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے كُلوا واشربوا ولا تسرفوا ہر جائز چیز کے کھانے کی اجازت ہے اپنی توفیق کے مطابق بس یہ مد نظر رکھو کہ اسراف نہ ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ایک مسلمان اگر مال رکھتا ہے اس کی بیوی کے پاس زیور ہے تو اسے سالانہ زکوۃ بھی دینی ہوگی۔احمدی ہے تو اسے زکوۃ کے علاوہ 16 / 1 اپنی آمد اور اگر موصی ہے تو 1/10 چندہ دینا ہوگا۔اس کے علاوہ تحریک جدید ، وقف جدید ، جو بلی فنڈ اور دیگر تنظیموں کے چندے بھی ہیں اگر اس کے بیوی بچے اس پر اپنے نا واجب مطالبات کا بوجھ ڈال دیں گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ وہ چندوں میں کمزور ہو جائے گا حالانکہ بیعت کرتے وقت تو اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور امام کی اطاعت کا عہد کیا تھا۔اپنی خواہشات اور جذبات پر جماعت کے مفاد کو مقدم رکھنے کا عہد کیا تھا۔لڑکیوں میں خصوصاً یہ عادت بڑھ رہی ہے کوئی نیا کپڑا بازار میں دیکھا خواہ گھر میں اتنے کپڑے ہوں کہ آرام سے سال گزرسکتا ہو فو ر آ خرید نے کی فرمائش ماں سے کر دی کہ نیا نمونہ بازار میں آیا ہے یا اس قسم کے کپڑے کا فیشن ہے خواہ ماں باپ میں اس وقت لے کر دینے کی سکت بھی نہ ہو۔عورتیں بھی ایک دوسرے سے فیشن میں سبقت لے جانے کی خاطر اپنے خاوندوں پر نا واجب بوجھ ڈال دیتی ہیں۔کبھی زیور کا مطالبہ کبھی کپڑے کا کبھی کسی اور چیز کا کہ فلاں چیز میری ملنے والی کے گھر میں ہے میرے گھر میں نہیں ضرور آنی چاہئے اور اس طرح خاوند بے چارا حیران ہو جاتا ہے کہ کہاں سے خرچ لاؤں جس سے یہ مطالبات پورے ہوں۔جب پورے نہیں کر سکتا تو میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہو جاتا ہے اور کئی دفعہ یہ جھگڑے لڑائیاں اور علیحدگی کی صورت بھی اختیار کر لیتی ہیں اور عورت کی بے وقوفی سے ایک گھر جہنم بن جاتا ہے اور ایک کفایت شعار عقلمندی سے خرچ کرنے والی عورت