خطابات مریم (جلد دوم) — Page 402
خطابات مریم 402 خطابات پوری ہو گئیں۔اس بات کے بیان کرنے کی حاجت نہیں کہ خدا نے اپنے عہد کو یاد کر کے لاکھوں انسانوں کو میری طرف رجوع دے دیا اور وہ مالی نصرتیں کیں جو کسی کے خواب و خیال میں نہ تھیں۔پس اے مخالفو! خدا تم پر رحم کرے اور تمہاری آنکھیں کھوئے“۔(روحانی خزائن جلد 21 براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 79) آپ کے بعد اللہ تعالیٰ نے خلافت کا سلسلہ جاری فرمایا اور تمام خلفاء کی زندگیوں کا مقصد بھی وہی تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تھا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جاشار جماعتیں دنیا کے ہر ملک میں پیدا کر دیں اور جس آواز کو دبانے کی دنیا نے بھر پور کوشش کی اور خدا کا فیصلہ تھا کہ وہ نہیں دبے گی آج وہی آواز دنیا کے ہر خطہ میں گونجتی سنائی دیتی ہے اور دل یقین سے پُر ہو جاتے ہیں کہ احمدیت کی فتح اور غلبہ اسلام کے وہ وعدے جن کی بشارتیں قریباً ایک صدی قبل اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی تھیں وہ ضرور پوری ہونگی اور دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو ان کو پورا ہونے سے روک سکے۔خلفائے احمدیت نے اپنے خون سے چمن احمدیت کو سینچا ان کے دلوں کی تڑپ ان کی جد و جہد اور ان کی دعاؤں کے نتیجے آج ہر ملک میں مخلص جماعتوں ، مشن ہاؤس، مساجد اور تراجم قرآن مجید کی اشاعت کی صورت میں نظر آتے ہیں وہ سنگلاخ سرزمین جہاں سے مسلمانوں کا نام مٹا دیا گیا تھا یعنی سپین اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں مسجد تعمیر ہوئی جہاں سے پانچوں وقت اللہ تعالیٰ کی بڑائی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ابھی حال ہی میں دنیا کے اس کنارہ کا جو جغرافیائی لحاظ سے بھی دنیا کا کنارہ کہلاتا ہے حضرت خلیفتہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نہایت کامیاب دورہ کر کے اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پہلی احمد یہ مسلم مسجد کی بنیاد رکھ کر واپس تشریف لائے ہیں اور ایک بار پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی نہایت شان سے پوری ہوئی کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔خدا کرے بہت جلد وہاں کے لوگ اسلام کی طرف رجوع کریں اور دنیا وَيَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر : 3) کا نظارہ دیکھے جماعت کی ترقی اپنے ساتھ بڑھتی ہوئی ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے جن کی ادائیگی مرد عورتوں پر یکساں فرض ہے بلکہ بعض لحاظ سے عورت کی ذمہ داری زیادہ ہے کیونکہ اگلی