خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 398 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 398

خطابات مریم 398 خطابات آپ موم کی ناک نہ بنیں بلکہ عزم واستقلال کی پتلیاں بنیں جنہیں بڑے سے بڑا طوفان بھی اپنی جگہ سے نہ ہٹا سکے وه افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع 21 /اکتوبر 1983ء) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور دعاؤں کے ساتھ ہم آج تئیسویں سالانہ اجتماع کا آغاز کر رہے ہیں میں لجنہ اماء الله مرکز یہ اور تمام مستورات ربوہ کی طرف سے آنے والی بہنوں کو أَهْلاً وَّسَهُلا و مرحبا کہتی ہوں۔اس دفعہ 1972ء کے بعد پہلی دفعہ بیرون پاکستان کی لجنات سے نمائندگان بھی شرکت کر رہی ہیں۔امریکہ، انگلستان، جاپان، ہالینڈ اور سویڈن کی لجنات کی نمائندہ شرکت کر رہی ہیں۔امریکن احمدی خاتون عائشہ شریف صاحبہ لجنہ اماء اللہ کی سیکرٹری اشاعت ہیں اور بہت مخلص اور محنت سے کام کرنے والی خاتون ہیں۔پردہ کی بہت پابند اور آپ سب کے لئے نمونہ ہیں۔سالِ رواں میں ساڑھے تین ماہ کے قریب پاکستان سے باہر رہی میری عدم موجودگی میں سیده مهر آپا صاحبه با وجو د شدید گرمی اور طبیعت خراب رہنے کے نہایت خوش اسلوبی سے سارے کام سرانجام دیتی رہیں۔خاص طور پر فضل عمر کلاس کی نگرانی کا کام۔جزاها اللہ احسن الجزاء میرا باہر جانا بطور لجنہ اماءاللہ کے دورے کے نہیں تھا۔سب سے بڑھ کر سپین کی مسجد دیکھنے کا شوق تھا جو آٹھ سو سال کے بعد سپین میں بنی۔سپین کے علاوہ جرمنی ، سوئٹرز لینڈ ، ہالینڈ، انگلستان، امریکہ اور کینیڈا جانے کا موقع بھی ملا چونکہ ہر جگہ جماعتیں ہیں اور لجنات بھی قائم ہیں اس لئے بحیثیت صدر ہونے کے ان سے غافل نہیں رہ سکتی تھی۔لجنات کے اجلاسوں اور اجتماعوں میں شرکت کی توفیق ملی ان کے کاموں سے نقائص سامنے آئے جن کی اصلاح کی