خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 396 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 396

خطابات مریم 396 خطابات کریں گی۔انشاء اللہ لجنہ کا اجتماع اور ناصرات کا اجتماع ساتھ ساتھ جاری رہے گا مجھے بچیاں میدان میں پھرتی قطعا نظر نہ آئیں۔ہر دو گھنٹہ کے بعد چند بڑی بچیوں کی ایک ٹیم بھجوا دیا کریں جو میدان میں گرے ہوئے کا غذ یا چھلکے اٹھا کر ڈبوں میں ڈال دیا کریں۔پیاری بچیو! اللہ نے آپ کو یہ نعمت عطا کی ہے کہ آپ احمدی گھرانوں میں پیدا ہوئیں۔بہت بڑی ذمہ داریاں آپ نے اٹھانی ہیں۔ابھی سے آپ اس کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں دوامریکن بچیاں یہاں صرف دین سیکھنے کے لئے آئی ہوئی ہیں کتنی بڑی قربانی ہے۔آپ کو سکھایا جاتا ہے اور بعض نہیں سیکھتیں یہ عمر بھی ایک نعمت ہے زیادہ علم سیکھیں اپنے دل میں دین کی محبت پیدا کریں۔سلسلہ کے کسی کام کی طرف بلایا جائے فوراً لبیک کہیں اور اپنا نام پیش کر کے آپ کے قدم پیچھے نہ ہٹیں اور اس عادت کو ختم کر دیں کہ اپنی مرضی سے کام کرنا ہے مجھے خط ملتے ہیں کہ ہم سٹیج پر ڈیوٹی دیں گے۔اگر کسی اور جگہ نام لگا دو تو کام سے ہی انکار کر دیتی ہیں۔یہ طریق غلط ہے اگر کام کے لئے نام پیش کرنا ہے تو شرط نہیں لگانی۔ورنہ نہ پیش کریں۔آپ میں سے دس پندرہ نہ کریں گی اللہ تعالیٰ اس سے بڑھ کر کام کرنے والیاں پیدا کر دے گا۔پس اپنے نام کو یعنی ناصرات الاحمدیہ کو اپنے عمل سے ثابت کر دکھائیں کہ آپ واقعی ناصرات ہی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے ناصرات الاحمدیہ بننے کی اور ہمیں توفیق عطا فرمائے آپ کی صحیح تربیت کرنے کی۔(الفضل 10 نومبر 1983ء)