خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 393 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 393

خطابات مریم 393 خطابات متاثر ہو کر پر دے اتار دیئے اور یہاں کی رہنے والیوں کے رنگ میں رنگی گئیں۔حالانکہ ان کو نمونہ بننا چاہئے تھا نئی اسلام قبول کرنی والی بہنوں کے لئے وہ سوچیں اور غور کریں کہ ان کا عمل احمدیت کے نام پر دھبہ ہے۔ان کو چاہئے کہ وہ اپنی اصلاح کریں۔مذہب کے سب اصولوں پر چلیں اپنے آپ کو نمونہ بنائیں اور اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا (التحريم: 7) اپنے آپ کو اور اپنے اہل کو آگ سے بچاؤ۔کیا موجودہ آزادی اور بے راہ روی ایک آگ نہیں ہے جو ہر طرف بھڑک رہی ہے اور اس سے اپنے گھر والوں کو بچانا اور خود بچنا آپ کا کام نہیں ہے۔آپ پر دوہری ذمہ داری ہے جب تک آپ خود اپنی اصلاح نہیں کرتیں آپ دوسروں کی اصلاح کیسے کر سکتی ہیں۔اپنی اصلاح کے ساتھ اپنی لجنہ کے کاموں میں آگے آئیں محنت کریں اور یہاں کی رہنے والیاں اور آپ مل کر احمدیت کی تعلیم کو پھیلانے اور تربیت کے کام کو وسیع کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ پوری پوری معاون ثابت ہوں۔آپ کے ملک میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی کا نشان ظاہر ہوا جو ہمیشہ کے لئے ثابت کر گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سچے تھے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے کہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا کر سکیں۔( آمین ) (الفضل 2 نومبر 1983ء)