خطابات مریم (جلد دوم) — Page 388
خطابات مریم 388 خطابات چھوڑ دو۔غلط آزادی کے نتیجہ میں آج یہ حال ہے کہ ماں کو بیٹی کی ہوش نہیں۔باپ کو بیٹے کی خبر نہیں۔باپ کسی غلط بات سے بیٹے کو منع کرے تو وہ گھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے ماں بیٹی کو کچھ کہے تو وہ مقابلہ پر کھڑی ہو جاتی ہے۔یہ نتیجہ ہے بچوں کو ضرورت سے زیادہ آزادی دینے کا اور غلط قسم کے دوستوں سے ملنے جلنے کا اسی لئے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (توبة: 119) صادقین کی صحبت اختیار کرو۔اچھے دوستوں کی صحبت سے بچہ نہیں بگڑتا۔آپ کے ملک میں جہاں حد سے زیادہ آزادی کے نتیجہ میں جوان نسل غلط راستے پر چل رہی ہے احمدی ماؤں کو اپنے بچوں کی تربیت کی طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ہوش سنبھالتے ہی ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اللہ تعالیٰ کا خوف۔مذہب کا احساس۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت آپ کے احسانات کا تذکرہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلیفہ سے محبت کا جذ بہ پیدا کیا جائے اور یہ صرف ماؤں کا کام ہے۔اس کے لئے خود اپنے نفس کا جہاد آپ کو کرنا پڑے گا۔اس جہاد کے بغیر آپ ترقی نہیں کر سکتیں۔جب تک اگلی نسل کی اخلاقی روحانی حفاظت کی گارنٹی آپ حاصل نہیں کرتیں آپ کی ترقی میں روک پڑتی جائے گی اور جب تک اگلی نسل آپ کی جگہ لینے کے لئے تیار نہیں ہو گی آپ کی قربانیاں بھی بیکا ر جائیں گی۔اس وقت ہم سب اقلیت کی صورت میں ہیں ہماری تعداد بہت کم ہے۔اس کے لئے بھی آپ نے تبلیغ کا جہاد کرنا ہے وہ جہاد جسے قرآن مجید میں جہاد کبیر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔و جَاهِدُهُمْ بِه جِهَادًا كبيرًا (الفرقان : 53) اس قرآن کے ذریعہ ان سے بڑا جہاد کر۔قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں انسان کی پیدائش سے لے کر اس کی موت تک کے متعلق اصول و ہدایات درج ہیں زندگی کے ہر مرحلہ پر قرآن مجید نے روشنی ڈالی ہے اس لئے جہاں ایک طرف ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن مجید پڑھیں اس پر غور کریں اس کے احکام پر عمل کریں وہاں ہمارے لئے ضروری ہے