خطابات مریم (جلد دوم) — Page 16
خطابات مریم 16 تحریرات کے دورے بھی کئے ہیں۔خواتین کے جھگڑے ہونے پر بہت سے امور کے تصفیہ کے لئے بھی آپ کو مقرر کیا جاتا رہا اور آپ بہت دانش مندی سے معاملات سلجھا دیا کرتی تھیں۔بحیثیت سیکرٹری مال آپ کی گہری نظر ایک ایک پیسہ پر ہوتی تھی اور آپ کی پوری کوشش ہوتی تھی کہ ایک پیسہ بھی ضائع نہ ہونے پائے۔جب کسی خرچ کا سوال لجنہ کے اجلاس میں پیش ہوتا آپ کو منوانے کیلئے خاصی بحث کرنی پڑتی تھی۔جلسوں کے ہنگامی کاموں میں آپ بہت کامیاب رہتی تھیں۔آواز بلند تھی اعلان کرنا اکثر آپ کے سپرد ہوتا تھا۔لجنہ اماءاللہ کے قیام کے بعد بحیثیت لجنہ اماءاللہ پہلی ذمہ داری لجنہ اماء اللہ کی مبرات پر جلسہ سالانہ کے انتظامات کی حضرت مصلح موعود نے ڈالی جسے انہوں نے احسن طور پر نبھایا۔1922ء کے جلسہ سالانہ پر آپ نائبہ منتظمہ سٹیج و جلسہ گاہ تھیں۔( تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 85) استانی جی کی ابتدائی تعلیم معلوم نہیں کیا تھی لیکن 14 مارچ 1925 ء کو احمدی خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی خاطر اور اس غرض سے کہ اچھی استانیاں نصرت گرلز سکول کو میسر آ ئیں حضرت مصلح موعود نے مدرستہ الخواتین جاری فرمایا جس میں خود حضور بھی تعلیم دیا کرتے تھے اس میں جو طالبات داخل ہوئیں ان میں استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کا نام گرامی بھی شامل تھا۔( تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 154) استانی جی نے 1930ء میں مولوی کا امتحان پاس کیا معلوم ہوتا ہے کہ شروع سے ہی آپ اچھی تقریر کر لیتی تھیں کیونکہ مدرستہ الخواتین کی رپورٹ بتاتی ہے کہ طالبات کو تقریری مشق کروانے کیلئے جو مجلس بنائی گئی آپ اس کی سیکرٹری منتخب ہوئیں۔( تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 163) 1928ء کی مجلس مشاورت جو 6 ، 7، 8 اپریل کو منعقد ہوئی قادیان میں زنانہ ہوسٹل کھولنے کا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔بہت سے احباب نے اس بحث میں حصہ لیا۔ان سب کی سن کر حضرت مصلح موعود نے فرمایا: وو یہ معاملہ جو اس وقت پیش ہے اس کا بہت بڑا تعلق عورتوں سے ہے اور میرے نزد یک وہ مستحق ہیں کہ ان کی رائے بھی ہم اس کے متعلق سنیں۔۔۔۔اس خیال سے کہ انہیں یہ شکایت نہ ہو کہ انہیں بولنے کا موقعہ نہیں دیا گیا۔میں انہیں موقع دیتا ہوں اگر