خطابات مریم (جلد دوم) — Page 312
خطابات مریم 312 خطابات اجتماع گاہ اور اردگر دصفائی کا خیال رکھیں اپنے جلسہ گاہ میں کاغذ اور کوڑا نہ پھیلائیں مجالس کے آداب سیکھیں۔اب آئندہ انعامات کی فہرست میں ایک انعام ایسا بھی ہونا چاہئے جو ایسی لجنات کی بچیوں کو دیا جائے گا جو تمام وقت خاموشی سے بیٹھ کر پروگرام سنیں بچیوں کو تمیز سکھانا سیکرٹریوں ، عہدیداروں اور ناصرات کی ماؤں کا فرض ہے اسلام کی ترقی اور غلبہ کے وعدے بالکل سچے ہیں۔زمین آسمان ٹل سکتے ہیں مگر یہ وعدے نہیں مل سکتے۔آپ اپنی تربیت کی طرف توجہ دیں تا کہ آپ مثالی بچیاں بن سکیں اور دوسری بچیوں کے لئے بطور نمونہ ہوں۔میں اپنی تقریر حضرت مصلح موعود کے اس شعر پر ختم کرتی ہوں۔ہم تو جس طرح بنے کام کئے جاتے ہیں آپ کے وقت میں سلسلہ بدنام نہ ہو ( روزنامه الفضل 8 /نومبر 1982ء)