خطابات مریم (جلد دوم) — Page 8
خطابات مریم 8 تحریرات آ رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ بہتر کام کی تو فیق عطا کرے۔لجنہ اماءاللہ کراچی بفضل خدا مرکزی لجنہ کے احکام کی پوری پابندی میں کوشاں رہی اور اپنے کام کی رپورٹ حتی الوسع باقاعدہ مرکز میں پیش کرتی رہی جو لجنہ کراچی کے عہدہ داران کے تعاون کا نتیجہ تھا سب سے پہلے سالانہ رپورٹ چھپوانے کا شرف لجنہ کراچی کو نصیب ہوا۔الحمد للہ یہ لجنہ مرکزی مطالبات کو بفضل خدا پورے کرنا اپنا فرض سمجھتی رہی۔ہر قسم کے چندہ جات کی ادائیگی میں پیش پیش رہی۔چندہ کی وصولی کی مقدار اس کا بہت بڑا ثبوت ہے۔لجنہ کراچی کو یہ شرف حاصل ہونے میں صاحبزادی امتہ السلام بیگم صاحبہ کی برکت کا بڑا حصہ ہے انہوں نے لجنہ کراچی کے قیام میں ہر اُس کام کو جو موصوفہ کے ذمہ مقرر ہوا باوجود ناسازی طبع کے نہایت توجہ سے سرانجام فرمایا جو ہم احمدی مستورات کیلئے مشعل راہ بنا۔اللہ تعالیٰ ہر دینی و دنیاوی نعمت سے نوازے۔آمین مجھے کراچی سے لاہور آئے پورے تین سال گزر چکے ہیں۔یہ جدائی واللہ اعلم کیا مصلحت رکھتی ہے۔لاہور میں حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ مدظلہ العالی کے حکم کی تعمیل میں حتی الوسع لجنہ لاہور کے فرائض کی ادائیگی میں کوشاں ہوں۔میرے لئے لا ہو ر نسبتا نئی جگہ ہے۔دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی مشکلات پر قابو پانے کی توفیق عطا کریں تا صحیح طور پر کچھ خدمت دین کرسکوں“۔مکرمہ احمدہ بیگم، بیگم چوہدری بشیر احمد صاحب کے ان خود نوشت حالات سے ظاہر ہے کہ آپ کے دل میں خدمت دین کی کتنی بے لوث لگن تھی جو ہماری نئی تعلیم یافتہ نسل کے لئے ایک درس ہے۔خدا کرے یہی جذبہ خدمت خلق آج لجنہ اماءاللہ کی ہر کارکن اور ہر احمدی بچی اور خاتون کے دل میں پیدا ہو جائے۔اپنی بہنوں کی خدمت میں درخواست ہے کہ وہ مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتی رہیں کہ یہی خراج تحسین ہے جو ہم اُن کو دے سکتے ہیں۔(ماہنامہ مصباح ستمبر 1976ء) ☆☆