خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 297 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 297

خطابات مریم تفسیر ہوتا تھا۔297 خطابات ہماری جماعت کے ہر فرد کا بھی یہی فرض ہے کہ وہ قرآن سیکھے اور اس پر عمل کرے۔ہمارے سارے پروگرام جن میں سے یہ کلاس ( فضل عمر تعلیم القرآن کلاس ) بھی ایک اہم شق ہے اسی مقصد کے گرد گھومتے ہیں کہ ہم قرآن سیکھیں، سکھا ئیں۔ہر احمدی گھرانہ تعلیم قرآن کا ایک مدرسہ بن جائے۔ہر باپ ہر ماں کا فرض ہے کہ اپنی اولا د کو قرآن کریم اور اس کا ترجمہ سکھانے کی پوری پوری کوشش کرے اور ہر بچہ کا فرض ہے کہ وہ سیکھنے کی پوری کوشش کرے۔آپ حساب ، سائنس، جغرافیہ، تاریخ، عربی ، اُردو، فارسی ، انگریزی اور بعض بچیاں تو اور زبانیں بھی سیکھنے کے لئے کوشش کرتی رہتی ہیں۔وہ بھی سیکھیں مگر سب پر مقدم قرآن سیکھنا ہو۔اور یہ بھی تجربہ کر دیکھیں جو بچی قرآن مجید غور سے پڑھے گی ،ترجمہ سیکھے گی اس کے دل میں ایک نور پیدا ہو گا۔اس کا دماغ تیز ہو جائے گا حافظہ بہتر ہو جائے گا اور دوسرے علوم سیکھنے بھی اس پر زیادہ آسان ہو جائیں گے۔یہ کلاس تو بیج ڈالنے کے مترادف ہے۔اچھی کھاد اور اچھی دیکھ بھال ہو تو پھول پھل نکلتے ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کو قرآن کریم سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (ماہنامہ مصباح ستمبر 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔