خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 222 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 222

خطابات مریم 222 خطابات اس محبت کا ثبوت دینے کیلئے ہمارا عمل نہیں۔دین سے محبت کا ثبوت آپ دین سیکھ کر دینی تعلیم حاصل کر کے دین کیلئے اپنے میں غیرت پیدا کر کے دین کی خاطر قربانیاں دے کر دین کے اصولوں پر چل کر دے سکتی ہیں۔ان میں سے سرِ فہرست دینی تعلیم حاصل کرنا ہے۔جس چیز کا آپ کو صحیح علم نہیں معرفت نہیں آپ دوسرے کو اس کے متعلق کیا بتا سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی صورت میں ایک مکمل شریعت مکمل ضابطۂ حیات مسلمانوں کو عطا فرمایا ہے جس سے باہر کوئی علم نہیں۔انسان کی پیدائش سے لے کر اس کی موت تک کے تمام مسائل کا حل اس میں موجود ہے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے طریق اس میں بتائے گئے ہیں۔روحانی اور مادی ترقی کے حصول کے ذرائع اس میں بیان کئے گئے ہیں۔اس لئے جو قرآن نہیں پڑھتا اسے نہیں سمجھتا وہ خود اپنی ترقی کا دروازہ بند کرتا ہے۔عمل کا درجہ دوسرے نمبر پر ہے علم ہوگا تو عمل بھی ہو گا علم ہی نہ ہوگا تو عمل کے لئے قدم ہی کیسے اُٹھائے گا۔پس ہر احمدی عورت کا فرض اولین ہے علم حاصل کرنا۔اسے قرآن با تر جمہ آنا چاہئے اور اس کی طرف ابھی تک بہت سستی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی جماعت کا تعلیم کا معیار بلند ہو رہا ہے لیکن بہت افسوس ہوتا ہے بعض دفعہ یہ دیکھ کر کہ ان کو قرآن مجید کا ترجمہ نہیں آتا۔جب مطلب نہیں آئے گا تو غور و تدبر کیسے ہو گا عمل کس طرح کریں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب میں قرآن مجید کے مطالب اور تفاسیر اس طرح بیان فرمائی ہیں کہ ہر ایک اُن کو سمجھ سکتا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی کتب کثرت سے پڑھیں تا کہ ان کے ذریعہ قرآن سمجھنے میں مدد ملے۔یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو آپ نے کرنا ہے کہ قرآن مجید پڑھیں تا آپ جماعت میں نئی شامل ہونے والیوں کو قرآن پڑھا سکیں۔ساری دنیا میں اب ایک جستجو صداقت کی شروع ہو چکی ہے۔عیسائیت سے بے زار ہو کر لوگ اسلام کی طرف آرہے ہیں۔جیسے جیسے اسلام قبول کریں گے ان کی تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہوگی اور آنے والی خواتین لازماً آپ سے امید رکھیں گی کہ آپ ان کو سکھائیں گی کیونکہ آپ کو یہ نعمت ان سے پہلے مل چکی ہے۔میری بہنو وقت کی قدر کریں اور اپنے وقت کو فضولیات میں ضائع کرنے کی بجائے دین سیکھنے میں خرچ کریں۔دین