خطابات مریم (جلد دوم) — Page 202
خطابات مریم 202 خطابات افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 1979ء میری عزیز بہنو ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا انیسواں سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔آئیے ہم پر خلوص دعاؤں کے ساتھ اپنے اجتماع کو شروع کریں اور اس کے پروگرام سے پورا پورا فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں۔1978-79ء کا سال الحمد للہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔تمام شعبہ جات کی سیکرٹریان اپنے اپنے فرائض محنت سے سرانجام دیتی رہیں اور لجنات بھی مرکز سے تعاون کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرتی رہیں۔لجنہ اماء اللہ کا سالانہ بجٹ گزشتہ سال-/2,70,048 کا منظور کیا گیا تھا لیکن کل آمد - 2,66,514 ہوئی۔لجنہ مرکز یہ با وجودا اپنی پوری کوشش کے اس بجٹ کو پورا نہ کرسکی۔گو یہ آمد 78-1977ء کی مجموعی آمد سے سات ہزار چار سو اکسٹھ روپے زائد ہے۔4,534 کی کمی کچھ تو سالانہ اجتماع کے چندہ میں کمی کے باعث ہوئی اور کچھ مصباح کے پبلشر محمد شفیق قیصر صاحب کے وفات پا جانے کے باعث۔الحمد للہ چھ ماہ کے التوا کے بعد عین اجتماع سے قبل اجازت حاصل ہوئی ہے۔چنانچہ پر چہ شائع کر دیا گیا ہے تا کہ باہر سے آنے والی بہنیں اپنے ساتھ لے جائیں۔آمد میں کمی ہونے کی وجہ سے اخراجات میں بھی مناسب کمی کر دی گئی تا کہ ہمارا بجٹ خسارہ کا بجٹ نہ رہے۔اس سال لجنہ مرکزیہ کے شعبہ مال کی عہد یداران نے پوری کوشش کی کہ کم از کم چندہ دہندہ لجنات کی تعداد چار صد تک پہنچ جائے لیکن اس ٹارگٹ کو حاصل نہ کر سکے۔اس سال 343 لجنات نے چندہ دیا ہے گزشتہ سال کی تعداد کے مقابلہ میں 10 لجنات کا اضافہ ہوا ہے۔بعض لجنات کے چندے چارا کتوبر کے بعد وصول ہوئے ہیں۔اگر وقت پر بھجوا دیتیں تو شاید یہ تعداد اور بڑھ جاتی۔وہ لجنات جو نہ چندہ دیتی ہیں نہ ان کی طرف سے رپورٹ آتی ہے۔ان کے لئے کوئی ایسی سکیم آئندہ بنانی پڑے گی جس سے ان میں