خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 88 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 88

خطابات مریم 88 80 خطابات نے۔پس ایسا ہی ایمان اور ایسا ہی عشق تمہارے اندر ہونا چاہئے۔عشق اور محبت گہرے تعلق سے پیدا ہوتا ہے۔تمہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے صحابہ، خلفاء، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کے حالات کثرت سے پڑھنے اور سننے چاہئیں۔جب تک علم نہ ہو جب تک پوری واقفیت نہ ہو ان احسانات کا علم نہ ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت پر کئے۔آپ سے حقیقی محبت پیدا نہیں ہو سکتی۔بچوں پر آپ کے بے انتہا احسان ہیں۔آپ نے بچوں اور بچیوں کا ایک خاص مقام معاشرہ میں پیدا کیا۔آپ سے پہلے عورت کی کوئی عزت نہیں تھی۔لڑکی کو نفرت اور حقارت سے دیکھا جاتا تھا۔آپ نے لڑکی کی عزت قائم کی۔لڑکی کا ماں باپ کے ورثہ میں حصہ رکھا۔لڑکی کی تعلیم ، اعلیٰ تربیت اور اچھی پرورش کی بے انتہا تا کید فرمائی۔بار بار آپ کے احسانوں کا تذکرہ جب آپ سنیں یا پڑھیں گی تو خود بخود آپ کے دل میں آپ کے لئے محبت کا جذبہ پیدا ہوگا اور جب محبت کا جذبہ پیدا ہوگا تو اُس کے نتیجہ میں آپ کی اطاعت اور آپ کے ارشادات پر عمل کرنے کا شوق پیدا ہوگا۔ایک بچی اپنے ماں باپ سے کیوں پیار کرتی ہے اس لئے کہ اُسے معلوم ہے کہ وہ اس سے محبت کرتے ہیں اس کے لئے قربانی دیتے ہیں۔ہمارا رب ماں باپ سے بھی بڑھ کر رحیم اور شفیق ہے۔اپنے ماں باپ سے بڑھ کر اپنے خدا سے محبت کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنا چاہئے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو شریعت کے سب احکام کا علم ہوتا غلطی سے یا لاعلمی میں آپ نافرمانی نہ کر بیٹھیں۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمۃ للعالمین تھے آپ کے ہر ارشاد کی تعمیل کرنی چاہئے کہ اگر آپ نہ آتے تو ہمیں اپنے خدا کا ہی کوئی علم نہ ہوتا آپ نے ہمیں بتایا کہ ہمارا ایک خدا ہے جس نے ہمیں پیدا کیا جس نے ساری کائنات پیدا کی۔جس نے ہماری اصلاح کیلئے انبیاء بھجوائے پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت کا جذ بہ آپ کے دلوں میں پیدا ہو کہ آپ کے ذریعہ سے ہم نے صحیح اسلام کا چہرہ دیکھا۔دنیا ایک بار پھر قرآن کو بھول کر اپنے خالق کو بھول کر اندھیروں میں پڑی ہوئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان اندھیروں سے ہمیں نکال کر قرآن کی روشنی سے ہمیں پھر منور کیا۔ہمیں بتایا گیا کہ ہماری اصلاح صرف قرآن پر عمل کرنے سے ہو سکتی ہے۔آپ نے ہمیں بتایا کہ اپنے رب سے ہمارا تعلق صرف قرآن مجید کے