خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 781
781 نیا سال نیا عزم" نیا سال شروع ہو گیا ہے۔ہر احمدی خاتون، ہر احمدی بچی اور لجنہ اماءاللہ کی ہر مبر وعہدہ دار کو نئے عزم وخلوص اور محنت سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہئے اور اپنے پروگراموں میں مندرجہ ذیل امور کو مد نظر رکھنا چاہئے۔عورت قوم کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔اپنے بچوں اور بچیوں کے دل میں اسلام اور وطن سے محبت پیدا کریں تا وہ ہر قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔تحریک جدید کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو سادہ بنائیں۔حالیہ جنگ کے نتیجہ میں بہت سے علاقے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں چندہ میں نمایاں کمی آئی ہے۔آپ نے متفقہ کوششوں کے نتیجہ میں اس کمی کو دور کرنا ہے۔تا وہ کام جو ہم نے شروع کئے ہوئے ہیں وہ اپنے وقت پر پورے ہوں۔ہر ممبر لجنہ اماء اللہ اپنے چندہ ممبری تجریک جدید چندہ ناصرات الاحمدیہ، چندہ وقف جدید ناصرات اور چندہ سائنس بلاک میں اتنا اضافہ کرے جس سے وہ کمی پوری ہو جائے اور دوسرے جماعتی اور قومی چندے بھی متاثر نہ ہوں۔نئے سال سے قرآن مجید کی تعلیم اور اس کی روشنی میں اپنے اخلاق کردار اور زندگی کو سنوارنے پر بہت زور دیا جائے۔جب تک آپ ہر عورت اور ہر بچی کو ترجمہ قرآن مجید سے واقف نہیں کرواتیں۔وہ اپنی زندگی کے نصب العین سے واقف نہیں ہو سکتی۔اور نہ ہی اس کے دل میں اللہ تعالیٰ ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن اور اسلام سے سچا عشق پیدا ہو سکتا ہے۔جس کے نتیجہ میں انسان بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔نئے سال سے ہر لجنہ اماءاللہ اپی تنظیم کا جائزہ لے کہ سب احمدی مستورات لجنہ کی تنظیم میں شامل ہیں یا نہیں؟ ہر جگہ ناصرات کی تنظیم قائم ہے یا نہیں۔ہر ممبر لجنہ اماءاللہ چندہ دیتی ہے یا نہیں۔ہر نا صرات الاحمدیہ چندہ وقف جدید میں حصہ لیتی ہے یا نہیں۔جو بہنیں اور بچیاں قرآن مجید ناظرہ یا ترجمہ نہیں جانتیں ان کی تعلیم قرآن مجید کا انتظام کریں۔اور لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو با قاعدگی سے رپورٹ بھجوایا کریں۔جو لجنات رپورٹ بھیجوانے میں ستی سے کام لیتی ہیں۔ان کا مرکزی لجنہ سے تعلق کمزور پڑ جاتا ہے۔جس کے نتیجہ میں